ETV Bharat / entertainment

Sara Ali Khan calls Salman Khan Uncle: سارہ علی خان نے سلمان خان کو 'انکل' بولا، دیکھیں سلمان نے کیا جواب دیا - سارہ علی خان نے سلمان خان کو انکل بلایا

سارہ علی خان نے بھری محفل میں سلمان خان کو 'انکل' کہہ کر بڑی غلطی کردی ہے۔ کیونکہ سلمان خان نے سارہ علی خان کو ایسا جواب دے دیا کہ اداکارہ کے ہوش اڑ گئے۔Sara Ali Khan calls Salman Khan Uncle

سارہ علی خان نے سلمان خان کو 'انکل' بولا

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 1:15 PM IST

حیدرآباد: آئیفا ایوارڈس پورے دو سال کے بعد رواں سال ابوظہبی کے یس آئی لینڈ میں منعقد ہوا۔ ناظرین یہ شو 25 جون کو رات 8 بجے یہ شو دیکھ سکیں گے۔ وہیں اس سے قبل آئیفا ایوارڈز کا ایک ویڈیو کلپ منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں سلمان خان اور سارہ علی خان اسٹیج پر نظر آ رہے ہیں۔ اس بات چیت میں سارہ علی خان نے سلمان خان کو 'انکل' کہہ کر پکارا، جس کے بعد سلمان کا جواب سن کر سارہ کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔Sara Ali Khan calls Salman Khan Uncle

دراصل اس ویڈیو میں سارہ علی خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ ' وہ سلمان 'انکل' کے ساتھ برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں۔ جس کے جواب میں سلمان خان کہتے ہیں کہ ' آپ کی فلم گئی'۔ یہ سننے کے بعد سارہ کہتی ہیں کہ ' میری فلم کیوں گئی'؟۔۔۔

سلمان خان اس کا بھی جواب دیتے ہوئےکہتے ہیں کہ ' آپ نے سب کے سامنے مجھے انکل بلایا'۔ واضح رہے کہ اس بار آئیفا ایوارڈز میں سبھی ستاروں نے خوب مزہ کیا۔ اس سال سلمان خان اور رتیش دیش مکھ نے آئیفا کی میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ وہیں اس سال وکی کوشل کو بہترین اداکار اور کریتی سینن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

اس سال کا بہترین اداکار کا ایوارڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی فلم 'سردار ادھم' کے لیے جیتا تھا۔ وکی نے یہ ایوارڈ مرحوم اداکار عرفان خان کے نام کیا، کیونکہ یہ کردار پہلے عرفان خان ہی کرنے والے تھے۔ اس کے ساتھ ہی کریتی سینن کو ان کی فلم 'ممی' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Karishma Kapoor Birthday: کرینہ کپور نے بڑی بہن کرشمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.