ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت ان دنوں فلم 'کے جی ایف چیپٹر 2' کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ راکنگ اسٹار یش اسٹارر فلم میں سنجے دت نے ادھیرا کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ دریں اثنا 16 اپریل کو ملک بھر میں ہنومان جینتی منائی گئی ہے۔ اس موقع پر سنجے دت نے ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کو ہنومان جینتی کی مبارکباد دی ہے۔ اس سے قبل سنجے دت نے مداحوں کو رام نومی کی بھی مبارکباد دی تھی۔ سنجے دت کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو، KGF-2 کے علاوہ، اداکار فلم 'گُھڑچڑی' بھی کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ایک بار پھر اداکار کے ساتھ 90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ روینہ ٹنڈن نظر آئیں گی۔ Sanjay Dutt wishes Hanuman Jayanti to all his fans
یہ بھی پڑھیں: Sanjay Dutt Meets Pervez Musharraf: سنجے دت اور پرویز مشرف کی ملاقات کی تصویر وائرل
اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ ماہ ہی شروع ہوئی تھی۔ ٹی وی اداکار پارتھ سمتھان اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ فلم میں گلشن کمار کی بیٹی خوشحالی کمار مرکزی کردار میں ہوں گی۔ فلم کو بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے اور بنوئے گاندھی نے فلم کی ہدایات دی ہیں۔ سنجے دت فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایکٹو رہتے ہیں۔ وہ ہر روز مداحوں کے ساتھ اپنی شاندار تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اداکار نے فلم KGF-2 سے اپنی کئی تصاویر شیئر کیں۔ Sanjay Dutt in KGF Chapter 2