حیدرآباد: اداکار سمانتھا روتھ پربھو کو اپنی آئندہ فلم یشودھا کے ٹریلر پر مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ اداکار گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا پر کم نظر آرہی ہیں اور مداح یہ جاننے کے لیے بے قرار ہیں ان کی پسندیدہ اداکارہ ان دنوں کہاں مشغول ہیں، اب اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 'مائیوسائٹس' نامی آٹو امیون حالت میں مبتلا ہیں۔ Samantha Diagnosed with Myositis
یشودھا کے ٹریلر کی ریلیز کے دو دن بعد سمانتھا روتھ پربھو نے انسٹاگرام پر اپنی صحت کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ نے ایک تصویر کے ساتھ ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھوں میں سلائن لگا نظر آرہا ہے۔
اداکارہ نے یشودھا کے ٹریلر لانچ کے بعد مداحوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی و محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پوسٹ کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے لکھا تھا کہ 'یشودھا کے ٹریلر پر ملنے والے ردعمل کو دیکھ کر میں خوش ہوں۔ آپ کی محبت اور آپ سے یہ رشتہ مجھے زندگی میں آنے والی چیلنجوں سے نمٹنے کی طاقت دیتا ہے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اپنی صحت کی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سمانتھا نے لکھا کہ 'کچھ مہینے پہلے مجھ میں قوت مدافعت سے متعلق مائیوسائٹس نامی ایک بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ میں امید کر رہی تھی کہ اس کے ٹھیک ہونے کے بعد میں یہ بات آپ سب سے شیئر کروں۔ لیکن میری توقع کے برعکس اسے ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ مجھے آہستہ آہستہ سمجھ آرہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ کسی چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کمزوری کو قبول کرنا ایک ایسی چیز ہے جس کے ساتھ میں ابھی تک جدوجہد کر رہی ہوں'۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹروں کو یقین ہے کہ وہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گی۔ اپنی خراب صحت کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ 'کچھ دن جسمانی اور جذباتی طور پر مشکل ہیں'۔
اداکارہ نے مثبت سوچ کے ساتھ اپنے نوٹ کے آخر میں لکھا کہ 'یہاں تک جب یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں اسے ایک اور دن برداشت نہیں کرسکتی، لیکن کسی نہ کسی طرح یہ لمحہ بھی گزر جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں صحتیاب ہونے کے ایک دن قریب ہوگئی ہوں۔ میں سب سے پیار کرتی ہوں ۔۔۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا'۔
اداکارہ کے آئندہ پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ کئی فلم کا حصہ ہیں۔ جہاں یشودھا 11 نومبر کو ریلیز ہونے والا ہے، وہیں ان کی افسانوی ڈرامہ فلم شکنتلم پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ سامنتھا کو اپنی رومانوی ڈرامہ فلم خوشی کی شوٹنگ بھی مکمل کرنا ہے جس میں وہ وجے دیورکونڈا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے بعد وہ سیٹاڈل میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: Yashoda Teaser: سمانتھا کی آئندہ فلم یشودھا کا زبردست ٹیزر ریلیز