ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Gets Y+ Security بشنوئی گینگ سے دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان کو وائی پلس سیکیورٹی ملی - سلمان خان کو سیکورٹی

سلمان خان کی سیکیورٹی کو ایکس سے بڑھا کر وائی پلس کردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ستارے کے ساتھ اب ہر وقت دو مسلح گارڈز موجود رہیں گے۔اس کے علاوہ سپراسٹار کی رہائش گاہ پر چوبیس گھنٹے دو گارڈز تعینات رہیں گے۔ ممبئی پولیس کی پروٹیکشن برانچ نے یہ فیصلہ سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد لیا ہے۔Salman Khan gets Y+ security

شنوئی گینگ سے دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان کو وائی پلس  سیکیورٹی ملی

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 2:48 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر پولیس نے سپراسٹار سلمان خان کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو مہاراشٹر حکومت نے وائی پلس سیکورٹی کور دیا ہے۔ اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی کئی بار دھمکی دی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ اس گینگ پر مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔اب مہاراشٹر حکومت نے اداکار کے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی سیکورٹی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح اداکار اکشے کمار اور اونپم کھیر کو بھی سیکیورٹی کور دیا گیا ہے۔Salman Khan gets Y+ security

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سلمان خان لارنس بشنوئی گینگ کی ہٹ لسٹ میں تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس گینگ کے اراکین قتل کو انجام دینے کے لیے اداکار کے فارم ہاؤس کے باہر بھی کھڑے تھے۔ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو رواں سال جون میں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔ خط میں سلمان اور سلیم کو موسے والا کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے لارنس بشنوئی کے گینگ کے متعدد غنڈوں کو گرفتار کیا، جن میں سے کئی نے سلمان کو نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کیا۔

ممبئی پولیس کی پروٹیکشن برانچ نے اب سلمان خان کے سیکورٹی کور کو وائی پلس میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اداکار جہاں بھی جائیں ان کے ساتھ دو مسلح گارڈز ہوں گے۔ ان کی رہائش گاہ پر دو گارڈز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اسی طرح کی سیکورٹی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی اہلیہ امروتا فڑنویس کو بھی فراہم کیا گیا ہے۔ وہیں اداکار اکشے کمار اور انوپم کھیر کو ایکس زمرے کی سیکورٹی دی گئی ہے۔

  • Maharashtra | Mumbai police to provide Y+ security cover to actor Salman Khan. The step has been taken by the state govt after the actor received a threat letter from Lawrence Bishnoi gang earlier: Maharashtra Police

    (File Pic) pic.twitter.com/0CjJuE3Zqm

    — ANI (@ANI) November 1, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سلمان خان کو آخری بار گاڈ فادر میں دیکھا گیا تھا، جس میں چرنجیوی مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم 5 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم موہن لال کی لوسیفر کا ریمیک ہے۔ سلمان خان کسی کا بھائی کسی کی جان میں کام کر رہے ہیں، جسے ویرم کا ریمیک کہا جا رہا ہے۔ بھائی ٹائیگر فرنچائز کے تیسرے حصے ٹائیگر 3 میں کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ دیوالی 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں سلمان بھی ایک کیمیو رول میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Salman Khan Resume Bigg Boss Shoot: سلمان خان ڈینگی سے صحتیاب، بگ باس 16 کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.