لکھنؤ: اتراکھنڈ میں سوشل میڈیا اسٹار بابی کٹاریہ کے بعد اب سلمان خان کے ہمشکل اعظم انصاری کے خلاف بھی انسٹاگرام ریلز بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) نے لکھنو میں گومتی ندی پر بنے ریلوے پل پر انسٹاگرام ریلز بنانے کے الزام میں اعظم انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔Salman Khan Doppelganger جی آر پی اور آر پی ایف نے اس واقعہ کی تصدیق کے لیے ایک گشتی ٹیم کو ڈالی گنج علاقے میں واقع ریلوے پل پر بھی بھیجا تھا۔
خیال رہے کہ اس انسٹاگرام ریل کو انصاری کے انسٹاگرام سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ آر پی ایف کی نظر میں اس وقت سامنے آیا جب ایک مقامی شخص عظیم احمد نے یہ ریل ٹویٹر پر شیئر کیا۔ جس کے بعد انصاری اور اعظیم احمد دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس ویڈیو میں انصاری کو نیم برہنہ ریلوے پل کی پٹریوں پر چلتے اور سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی ویڈیو میں ایک اور منظر ایسا بھی ہے جس میں وہ پٹریوں پر بیٹھ کر پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
لکھنؤ سٹی اسٹیشن کے آر پی ایف انسپکٹر سریش کمار نے کہا کہ 'انسٹاگرام ریل ویڈیو میں موجود شخص کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا'۔
انہوں نے بتایا کہ اعظم کے خلاف ریلوے ایکٹ 147( بغیر قانونی اخیتار کے ریلوے کے کسی حصے میں داخل ہونا) دفعہ 145( ریلوے کے احاطے میں نشے کی حالت میں ہونا) اور دفعہ 167 ( ٹرین میں سگرین نوشی کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں لکھنؤ میں عوامی مقامات پر ریل بناتے ہوئے من و امان کی صورت حال خراب کرنے کے الزام میں اعظم انصاری کو گرفتار کیا تھا۔ کلاک ٹاور پر اعظم انصاری کو دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔ ان پر دفعہ 151 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انسٹاگرام پر انصاری کو 87 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور وہ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان سلمان خان کے ہمشکل کے طو پر مشہور ہیں۔
مزید پڑھیں:Salman Khan's Doppelganger Arrested: جانئیے سلمان خان کے ہم شکل کو پولیس نے کیوں گرفتار کیا؟