ETV Bharat / entertainment

Saif Ali Khan Gets Trolled Over His look: شائقین نے آدی پروش میں راون بنے سیف علی خان کے لُک کا موازنہ خلجی سے کیا - آدی پروش میں راون پر تنقید

فلم 'آدی پُروش' کے ٹیزر میں پربھاس اور کریتی سینن کی جوڑی کو دیکھ کر مداح بہت خوش ہیں، وہیں سوشل میڈیا صارفین سیف علی خان کو روان کے کردار میں دیکھ کر ناخوش ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کردار میں سیف روان نہیں بلکہ مغل حکمراں نظر آرہے ہیں۔Saif Ali Khan Gets Trolled Over His look

شائقین نے آدی پروش میں راون بنے سیف علی خان کے لُک کا موازنہ خلجی سے کیا

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 11:48 AM IST

حیدرآباد: اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'آدی پُروش ' کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں ساؤتھ اداکار پربھاس بھگوان رام کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ کریتی سینن ماں سیتا کے کردار میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو فلم میں راون کا اہم کردار دیا گیا ہے۔ جہاں ٹیزر کو فلمی شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل نہیں ملا ہے، وہیں ٹیزر میں پربھاس اور کریتی کی جوڑی مداحوں کو اچھی لگ رہی ہے لیکن سیف علی خان کو روان کے کردار میں دیکھ کر صارفین غصے میں ہیں۔Saif Ali Khan Gets Trolled Over His look

فلم کے ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سے شائقین ٹیزر میں استعمال کیے گئے وی ایف ایکس سے ناخوش ہیں۔ خاص طور پر راون اور اس کے پشپک ویمان کو جم کر ٹرول کیا جارہا ہے۔ سیف کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ راون کم علاؤالدین خلجی زیادہ نظر آرہے ہیں۔

ٹیزر میں سیف کے اسپائک ہئیر اسٹائل، لمبی داڑھی اور آنکھوں میں کاجل دیکھ کر ایک صارف نے لکھا کہ 'سچ میں؟ کیا راون کا نام بدل کر رضوان کردیا ہے؟ کس نے انہیں ایسی داڑھی رکھنے کا مشورہ دیا؟ جاوید حبیب نے؟ انہوں نے سیف علی خان کو علاؤالدین خلجی بنا دیا ہے۔

ایک صارف کے مطابق سیف علی خان نے ہی راون کو مغلیہ اوتار دینے کا خیال ظاہر کیا ہوگا۔ سیف کا روپ دیکھنے کے بعد صارف نے لکھا، 'کیا یہ مذاق ہے؟ یہ مکمل طور پر مایوس کن ہے۔

ساتھ ہی روان کی سواری کے پشپک ویمان کو دیکھ کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔ واضح رہے کہ رامائن میں راون، پشپک ویمان پر سفر کرتا ہے۔ لیکن ٹیزر میں سیف علی خان ایک خوفناک جانور پر سوار نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا ماننا ہے کہ سیف جس پر سفر کر رہے ہیں وہ چمگادڑ ہے۔ صارفین اس بات سے بھی مایوس ہیں کہ اوم راوت نے فلم کو بنانے میں 500 کروڑ روپے برباد کیےہیں۔

مزید پڑھیں:Prabhas and Kriti Dating Rumors پربھاس اور کریتی سینن کی ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم، دیکھیں وائرل ویڈیو

اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس، سیف علی خان، کریتی سینن اور سنی سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ شائقین کافی عرصے سے اس فلم کا انتظار کر رہے تھے۔ فلم 12 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.