ETV Bharat / entertainment

RRR in America امریکہ کے لاس اینجسلس میں آر آر آر دیکھنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطار، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 4:43 PM IST

انسٹاگرام پر فلم آر آر آر کے آفیشل ہینڈل نے امریکہ کے لاس اینجلس میں واقع ایک تھیٹر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں آر آر آر دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک لمبی قطار دیکھنے کو مل رہی ہے۔

امریکہ کے لاس اینجسلس میں آر آر آر دیکھنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطار، دیکھیں ویڈیو

حیدرآباد: فلمساز ایس ایس راجامولی کی تیلگو بلاک بسٹر فلم 'آر آر آر' عالمی باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ اس کے شوز ابھی بھی کئی سنیما گھروں میں فل ہاؤس جارہے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے فلم کی ریلیز کے 342 ویں دن بعد بھی امریکہ کے لاس اینجلس میں 1647 سیٹوں والے تھیٹر میں فلم کی پوری ٹکٹ فروخت ہوگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر آر آر آر کے آفیشل ہینڈل نے اس تھیٹر کے سامنے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں فلم دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک لمبی قطار دیکھنے کو مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم آر آر آر کا ایک آفیشل انسٹاگرام پیج ہے جو اکثر فلم سے متعلق تمام جانکاریاں شیئر کرتے رہتا ہے۔ اب اس پیج نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'آر آر آر کی ریلیز کے 342 ویں دن امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک 1647 سیٹوں والے تھیٹر کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔ یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ لوگوں کی ایک لمبی قطار فلم دیکھنے کا انتظار کر رہی ہے۔

اس سے قبل آفیشل ہینڈل نے اعلان کیا تھا کہ راجامولی کی شاندار فلم آر آر آر کو بین الاقوامی سطح پر ملنے والی محبت کے بعد اس فلم کو امریکہ کے تھیٹروں میں دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔ آر آر آر کا مطلب ہے 'رائس، رور، ریوالٹ۔ واضح رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز سے قبل امریکہ میں فلم کو 3 مارچ کو سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا جارہا ہے۔

فلم 'RRR' کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے ساتھ ساتھ آر آر آر کے مرکزی اداکار رام چرن نے اپنی ایک پوسٹ میں یہ خبر اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کی۔ رام نے لکھا کہ 'آر آر آر 3 مارچ سے پورے امریکہ کے تھیٹروں میں واپس آرہا ہے، ہمیں ایک بار پھر بڑی اسکرین پر دیکھیں'۔ آر آر آر الوری سیتارام راجو اور کوم رام بھیم کی کہانی ہے جس کا کردار رام چرن اور این ٹی آر جونیئر نے ادا کیا ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ بھی ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:Naatu Naatu to be Performed at Oscars: آسکر تقریب میں ناٹو ناٹو پر ہوگا لائیو پرفارمنس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.