ETV Bharat / entertainment

MM Keervani on winning Oscar آر آر آر جیت گئی، آسکر جیتنے پرمیوزک کمپوزرایم ایم کیروانی کا ردعمل - ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ

میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی نے ناٹو ناٹو کے لیے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیتا۔ ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے کیروانی بے حد پرسکون نظر آئے اور انہوں نے امریکی گلوکار جوڑی 'کارپینٹرز' کے گانے 'ٹاپ آف دی ورلڈ' کو اپنے انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے گاتے ہوئے انداز میں کہا وہ ناٹو ناٹو کے لیے آسکر جیتنے پر ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ وہ دنیا کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔

ناٹو ناٹو کے لیے آسکر جیتنے پر ایم ایم کیروانی نے کہا ' آر آر آر جیت گئی'

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 10:15 AM IST

فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے آسکر میں بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ جیتا۔ ایوارڈ لینے کے بعد ایم ایم کیروانی بے حد خوش نظر آئے کیونکہ ان کے اس گانے نے آسکر ایوارڈ جیت کر بھارت کے لوگوں میں مسکراہٹ و خوشی بکھیر دی ہے۔ کیروانی نے کہا کہ 'اس گانے کو جیتنا ہی تھا اور اس وجہ سے ابھی میں دنیا کی بلندیوں کو چھو رہا ہوں'۔ MM Keervani on winning Oscar

ایس ایس راجامولی کے فلم کے گانے ناٹو ناٹو کو پلے بیک گلوکار کال بھیروا اور راہل سپلی گنج نے آسکر اسٹیج پر ایک ڈانس گروپ کے ساتھ پرفارم کیا۔ اس پرفارمنس کے بعدہ آریجنل گانے کے آسکر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ایم ایم کیروانی اور نغمہ نگار چندر بوس کو دیا گیا۔

کیروانی نے ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں 'مشہور امریکی گلوکار جوڑی کارپینٹر کے گانے ٹاپ آف دی ورلڈ کو اپنے انداز میں گایا۔ میوزک کمپوزر نے یہ بھی بتایا کہ آسکر جیتنے پر انہیں کیسا محسوس ہورہا ہے۔

کیروانی نے آسکر 2023 میں کہا کہ 'شکریہ اکیڈمی۔ میں کارپینٹر کو سن کر بڑا ہواں ہوں۔۔ اور میں یہاں اب آسکرز میں ہوں۔ میرے ذہن میں میں صرف ایک ہی خواہش تھی۔۔ راجامولی اور میرے خاندان کی بھی یہی خواہش تھی۔۔ آر آر آر ہر بھارتی کا فخر ہے۔ آپ کا شکریہ'۔ میوزک کمپوزر کے ساتھ اسٹیج پر ناٹو ناٹو کے گیت نگار چندربوس بھی موجود رہے۔

ناٹو ناٹو نے 95 ویں آسکر میں تاریخ رقم کی کیونکہ یہ بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں پہلا ایوارڈ ہے جو کسی بھارتی گانے کو ملا ہے۔ اس گانے کو کال بھیروا اور راہل سپلی گنج نے آواز دی ہے اور اسے آر آر آر کے معروف اداکار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن پر فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کو پریم رکشتھ نے کوریوگراف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Naatu Naatu win Oscar ناٹو ناٹو نے تاریخ رقم کی، پہلا بھارتی گانا جسے آسکر سے نوازا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.