ETV Bharat / entertainment

Kantara Collection Worldwide فلم کنتارا نے دنیا بھر میں 400 کروڑ روپئے کی کمائی کی - کنتارا کی دنیا بھر کی کمائی

رشبھ شیٹی کی کنتارا سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری کنڑ فلم بن گئی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر 400 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ یہ فلم اب کرناٹک میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی ہے، جس نے رواں سال ریلیز ہوئی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔Kantara Collection Worldwide

کرناٹک میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کنتارا نے دنیا بھر میں 400 کروڑ کی کمائی کی

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 4:41 PM IST

رواں سال کرناٹک سنیما نے یکے بعد دیگرے زبردست فلمیں شائقین کو دی ہیں۔ لیکن کنتارا کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ باکس آفس پر اپنی کمائی کی رفتار کو سست نہیں کرنا چاہتی۔ منگل کے روز فلم نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے، ایسا کرنے والی یہ صرف دوسری کنڑ فلم بن گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں فلم نے اپنے نام ایک نیا ریکارڈ بھی درج کرایا ہے۔ یہ فلم کرناٹک میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔Kantara Collection Worldwide

رشبھ شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی کنتارا ریلیز ہوتے ہی سپرہٹ ہوگئی تھی۔ 15 کروڑ کے معمولی بجٹ پر تیار ہوئی اس فلم نے 26 گنا سے زائد کی کمائی کی ہے۔ منگل کے روز تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹویٹ کرتے ہوئے فلم کی کمائی کے بارے میں جانکاری دی۔ ریلیز کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں فلم نے عالمی سطرح پر 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ ترن نے اپنے ٹویٹ میں علاقے کے لحاظ سے فلم کی کمائی کا بھی جائزہ لیا۔

اتوار کو فلم نے کرناٹک میں 155 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے اور اس نے رواں سال کے شروع میں ریلیز ہونے والی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ منگل تک فلم نے اکیلے کرناٹک میں 160 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ کنڑ میں ریلیز ہونے کے دو ہفتے بعد کنتارا کے ڈب شدہ ورژن بھی باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔ فلم کی ہندی ڈبنگ نے اب تک 82 کروڑ روپے کا خالص مجموعہ کیا ہے جبکہ تیلگو ورژن نے 42 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

کنتارا اس وقت سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں چھٹی نمبر پر ہے۔ لیکن اس کی باکس آفس پر بڑھتی رفتار کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ یہ دھیرے دھیرے پانچویں مقام پر رہنے والی کمل ہاسن کی فلم وکرم (414 کروڑ) اور چوتھویں نمبر کی فلم برہمسترا( 431) کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: Rishab Shetty's Film Kantara: رشبھ شیٹی کی فلم 'کانتارا' سب سے زیادہ ریٹنگ پانے والی بھارتی فلم بنی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.