اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو انتقال ہوئے تین سال ہوچکے ہیں اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی نے انہیں یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ سوشانت کا انتقال 14 جون 2020 کو ہوا ۔ ان کی موت سے ان کے اہل خانہ، مداحوں اور دوستوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ سوشانت کے انتقال کے وقت ریا اور سوشانت ڈیٹنگ کر رہے تھے۔Sushant Singh Rajput death anniversary
سوشانت کی تیسری برسی پر ریا نے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ اپنی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی۔ یہ ویڈیو ان چھٹیوں کی ہے جب دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارا تھا۔ اس ویڈیو میں دونوں ایک بڑی چٹان پر بیٹھے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ریا نے پنک فلائیڈ کے ایک گانے 'وش یو ور ہیر'(کاش تم یہاں ہوتے) کو شامل کیا ہے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ریا نے دل اور انفینٹی ایموجیز کا استعمال کیا۔ جیسے ہی انہوں نے پوسٹ شیئر کیا، بہت سے انسٹاگرام صارفین نے کمنٹس سیکشن کو اپنے تبصرے سے بھردیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ 'آپ سب سے مضبوط ہیں'۔ ایک اور نے مزید کہا کہ 'وہ اب بھی ہمارے دل میں زندہ ہے'۔
اس سال کے شروع میں سوشانت کی سالگرہ پر ریا نے بھی انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ کے ساتھ انہیں یاد کیا تھا۔ آنجہانی اداکار کے ساتھ خود کی چند سیلفیز پوسٹ کی تھیں۔سوشانت کی موت کے بعد ریا کو مداحوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک ان پر کئی سنگین الزامات لگائے گئے۔ اداکارہ پر منشیات کی فروخت کا الزام بھی لگا۔ اداکار کی موت معاملے میں ان سے تفتیش کی گئی۔ خاص طور پر ان پر میڈیا کی جانب سے خاص تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ریا نے حال ہی میں اپنا کام دوبارہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے ایم ٹی وی روڈیز کے ایک گینگ لیڈر کے طور پر ایک نئی شروعات کی ہے۔ انہیں آخری بار سال 2021 کی فلم چہرے میں دیکھا گیا تھاجس میں امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی نے بھی کام کیا تھا۔