ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ پیر کے روز (29 اگست) برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ ایک میگزین کے لیے کیے گئے برہنہ فوٹو شوٹ کی وجہ سے رنویر سنگھ کافی سرخیوں میں رہے تھے کیونکہ ان کے خلاف کئی شکایت درج کرائی گئی تھیں۔ اداکار کے خلاف گزشتہ ماہ چیمبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔Ranveer Singh Nude Photoshoot
اہم بات یہ ہے کہ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے اداکار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ کا بیان صبح 7.30 سے 9.30 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رنویر سنگھ نے پولیس کے سامنے کیا کہا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔ اداکار نے کہا تھا کہ ان کا اس فوٹو شوٹ سے کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔ رنویر سنگھ نے پولیس کے سامنے یہ بھی کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے ماحول اتنا خراب ہو جائے گا۔
پورا معاملہ کیا ہے؟
خیال رہے کہ رنویر سنگھ نے ایک بین الاقوامی میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ رنویر سنگھ نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ خواتین کی تنظیموں سمیت بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹو شوٹ پر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیکن کئی بالی ووڈ ستارے رنویر سنگھ کےلیے کھڑے ہوئے اور انہوں نے برہنہ فوٹو شوٹ پر ان کی حمایت کی۔
کئی اعزاز اور ایوارڈ اپنے نام کرنے والے رنویر سنگھ نے باجی راؤ مستانی، پدماوت اور گلی بوائے جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ رنویر کو حال ہی میں نیٹ فلکس کے انٹرایکٹو اسپیشل رنویر ورسس وائلڈ ود بیئر گرلز میں دیکھا گیا تھا جس کو پوری دنیا کے شائقین کی طرف سے مثبت ردعمل ملا تھا۔ جہاں تک فلموں کا تعلق ہے، وہ روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سرکس میں جیکولین فرنانڈیز اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔اس کے علاوہ رنویر کے پاس عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن سے سجی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے۔ یہ فلم 11 فروری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں:رنویر سنگھ سے پہلے ان بھارتی شخصیات نے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا