ETV Bharat / entertainment

Oscars 2023: آسکرز تقریب میں دیپیکا پڈوکون بطور ایوارڈ پریزینٹر منتخب، رنویر سنگھ کا ردعمل - آسکرز 2023 میں دیپیکا پڈوکون بطور ایوارڈ پریزینٹر

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون رواں سال 95 ویں آسکر ایوارڈز 2023 تقریب میں شرکت کریں گی۔ یہاں وہ ایک ایوارڈ بھی پیش کریں گی۔ اب اس خوشخبری پر ان کے شوہر رنویر سنگھ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

آسکرز 2023 میں دیپیکا پڈوکون بطور ایوارڈ پریزینٹر منتخب

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 11:52 AM IST

حیدرآباد: دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر آسکر 2023 میں ایوارڈ پیش کرنے والوں کی ایک فہرست شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ایک بڑی خبر دی ہے۔ بھارتی اداکارہ کا بھی نام ان کئی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہے جو آسکر تقریب میں جیتنے والوں کو ایوارڈ پیش کریں گے۔ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز 12 مارچ (بھارت میں 13 مارچ) کو منعقد ہوگا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔Oscars 2023

آسکرز 2023 میں دیپیکا پڈوکون بطور ایوارڈ پریزینٹر منتخب
آسکرز 2023 میں دیپیکا پڈوکون بطور ایوارڈ پریزینٹر منتخب

دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ جو کبھی بھی اپنی اہلیہ کے تئیں اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے، آسکر کے لیے بطور پریزنٹر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ رنویر نے دیپیکا کے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 'تالیاں بجانے والے ایموجیز شیئر کیے ہیں'۔ دیپیکا پڈوکون کی بہن انیشا پڈوکون نے بھی اس پوسٹ پر تبصر کیا۔ مداحوں نے بھی دیپیکا کے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

ایک مداح نے لکھا کہ ' پیاری دیپیکا کو پٹھان کے لیے 1000 کروڑ اور آسکر ایوارڈ پیش کرنے پر مبارکباد'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'اسے کہتے ہیں دنیا پر راج کرنا'۔ ان میں سے ایک مداح نے لکھا ' دیپیکا پڈوکون کے بارے میں آج سے 10 سال بعد پڑھا جائے گا۔۔ وہ خاموشی سے اپنا کام کرتی ہیں اور اس چیز سے مجھے ان پر فخر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ انہوں نے یہ سب اپنی شرائط پر کیا ہے۔ ابھی ہمیں ایک اور طویل راستہ طئے کرنا ہے، یہ صرف شروعات ہے'۔

جمعرات کی رات دیپیکا نے آسکر 2023 کے لیے چنے گئے پریزنٹرز کی فہرست کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی۔ اداکارہ جلد ہی مائیکل بی جورڈن، ایملی بلنٹ، ڈوین جانسن، رض احمد، گلین کلوز، جینیفر کونلی، میلیسا میک جیسے کئی دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے ناموں کی یہ فہرست اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے علاوہ اپنے اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی۔ اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے فورا بعد انہیں ہر جانب سےمبارکباد کے پیغامات آنا شروع ہوگئے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے عنوان میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'آسکرز، آسکرز 95'۔

واضح رہے کہ اس بار ایک نہیں بلکہ تین اہم بھارتی فلمیں آسکر ایوارڈز 2023 کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ جہاں فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے، وہیں شونک سین کی آل ڈیٹ بریتھز کو بہترین دستاویزی فیچر فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور گنیت مونگا کی دی ایلیفینٹ وسپرز کو بہترین دستاویزی فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Naatu Naatu to be Performed at Oscars: آسکر تقریب میں ناٹو ناٹو پر ہوگا لائیو پرفارمنس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.