ETV Bharat / entertainment

رانی مکھرجی مردانی 3 میں کام کریں گی - مشہور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی فلم مردانی

رانی مکھرجی کافی سوچ سمجھ کر فلمیں کرتی ہیں۔ اداکارہ کئی بلاک بسٹر ہٹ اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں کا حصہ رہی ہیں، لیکن ان کا ماننا ہے کہ بڑی اسکرین پر خواتین کو صحیح طریقے سے پیش کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

Bollywood actress Rani Mukherjee films
رانی مکھرجی مردانی 3 میں کام کریں گی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 1:16 PM IST

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی فلم مردانی میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ رانی مکھرجی کی فلم مردانی سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ رانی مکھرجی نے مردانی میں ایک مضبوط پولیس افسر شیوانی شیواجی رائے کا کردار ادا کرکے لوگوں کو متاثر کردیا تھا۔ مردانی کی کامیابی کے بعد مردانی 2 سال 2019 میں بنائی گئی۔ بحث ہے کہ مردانی تھری اب بنائی جاہی ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ بطور اداکارہ میں ہمیشہ یہ مانتی ہوں کہ ہم فلم اس لیے نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اچھی لگتی ہے۔ ہمیں فلمیں اس وقت کرنی چاہئیں جب اسکرپٹ اچھی ہو اور ایسی فلم بنانا چاہیں جو سماج میں، لوگوں میں تبدیلی لانے کا ایک کلیدی کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر فلم کی کہانی میں اتنی طاقت نہیں ہے تو ہم مردانی 3 نہیں بنا سکتے۔ یہ ایسی چیز ہونی چاہیے جس سے لوگ فلم دیکھ کر آج آپ سے جڑے ہوں، جس سے ہمارے سماج کی لڑکیاں با اختیار بنیں، انہین فلم دیکھ کر کچھ کر گزرنے کی ہمت و جزبہ ملے۔ تب ہی ہم مردانی 3 بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رانی مکھرجی نے کہا کہ مردانی فرنچائزی فلم صرف ناظرین کی محبت کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہے کیونکہ خواتین پر مبنی فرنچائز فلم کو چلانا بہت مشکل ہے۔ اسے آگے لے جانے کے لیے ہمیں سامعین کی محبت کی ضرورت ہے۔ جہاں تک مردانی 3 کا تعلق ہے تو میں خود واپس آنا چاہتی ہوں۔ ہر فلم اچھی کہانی کی تلاش میں رہتی ہے۔ مردانی 3 فلم بھی ایسی ہے جسے بنایا جانا چاہیے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.