ETV Bharat / entertainment

Alia- Ranbir's Wedding: رنبیر اور شادی کا یہ ویڈیو آپ کا دل جیت لے گا

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کا ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آیا ہے، جس میں رنبیر کپور اپنی دلہنیا کے لیے گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ میڈیا کی نظروں سے بچتے بچاتے عالیہ اور رنبیر نے ایک دوسرے سے شادی کرلی ہے اور ایک طویل انتظار کے بعد ان دونوں کی شادی کی تصویروں اور ویڈیو نے مداحوں کے دل کو باغ باغ کردیا ہے۔ Alia- Ranbir's Wedding

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 12:59 PM IST

رنبیر اور شادی کا یہ ویڈیو آپ کا دل جیت لے گا

بالی ووڈ کے نامور اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جمعرات کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس جوڑی نے ایک مہنگی ترین شادی کرنے کے بجائے اپنے باندرا اپارٹمنٹ میں صرف خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی۔ وہیں اس جوڑی نے میڈیا کی نظروں سے بچتے بچاتے شادی تو کرلی لیکن ان کی شادی کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہورہی ہے۔ Ranbir's sweet Gesture During Jaymala

اس وائرل ویڈیو میں رنبیر اور عالیہ ایک دوسرے کو مالا پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں نظر آرہا ہے کہ عالیہ جیسے ہی رنبیر کے گلے میں مالا ڈالنے جاتی ہیں ویسے ہی دولہے کے دوست انہیں گودی میں اٹھا لیتے ہیں۔ یہ دیکھتے ہی عالیہ کو بھی اٹھانے کے لیے گھر کے چند افراد سامنے آتے ہیں لیکن اس سے پہلے کہ وہ دلہن کو اٹھاتے رنبیر گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں تاکہ عالیہ آرام سے انہیں مالا پہنا سکے۔رنبیر کے اس پیارے انداز کو دیکھ کر مداح بہت خوش ہو رہے ہیں۔ Alia-Ranbir wedding Photos سوشل میڈیا میں کئی صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' رنبیر جیسا دولہا ڈھنڈو'۔ ایک اور صارفین نے لکھا ہے کہ ' یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں'۔

رنبیر اور عالیہ کی شادی
رنبیر اور عالیہ کی شادی
رنبیر اور عالیہ کی شادی
رنبیر اور عالیہ کی شادی

شادی کے بعد عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ لی گئی شادی کی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر کی سب سے پسندیدہ جگہ یعنی بالکونی میں شادی کی ہے۔ وہیں عالیہ اور رنبیر نے اپنی شادی کے لیے مشہور ڈیزائنر سبھیا ساچی کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا تھا۔ شادی کے بعد اس جوڑے نے گھر کے باہر انتظار کر رہے میڈیا اہلکاروں اور شائقین سے ملاقات کی اور تصاویر کھینچائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.