حیدرآباد: بالی ووڈ پر سورج گرہن لگ گیا ہے۔ ایک کے بعد ایک ہندی فلموں کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ عامر خان کی 'لال سنگھ چڈھا' اور وجے دیوراکونڈا کی 'لائیگر' کے بعد 400 کروڑ روپے کی بجٹ والی فلم 'برہمسترا' کو پہلے ہی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ وہیں اب مدھیہ پردیش کے اجین کے مہاکالیشور مندر کا دورہ کرنے پہنچے فلم کے مرکزی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ جس کی وجہ سے رنبیر اور عالیہ کو درشن کیے بغیر ہی یہاں سے لوٹنا پڑا۔ تاہم فلم کے ہدایتکار آیان مکھرجی مندر میں داخل ہوئے جہاں سے انہوں نے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ دراصل فلم کے لیڈ اداکاروں کو ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ۔ Ranbir and Alia Stopped From Entering Ujjain Mahakaleshwar Temple
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
متعدد رپورٹس کے مطابق مہاکالیشور مندر میں یہ سارا ہنگامہ اس وقت ہوا جب رنبیر کپور کا ایک ویڈیو وائرل ہونا لگا جس میں وہ گائے کے گوشت پر بات کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انٹرویو میں رنبیر کپور یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ 'آئی ایم بگ بیف بوائے' یعنی مجھے گائے کا گوشت کھانا پسند ہے۔ یہ ویڈیو 11 سال پرانی ہے۔
-
#BoycottBrahmastra pic.twitter.com/23MOsi2rZV
— Deepak Yadav (@DeepakY59523737) August 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#BoycottBrahmastra pic.twitter.com/23MOsi2rZV
— Deepak Yadav (@DeepakY59523737) August 29, 2022#BoycottBrahmastra pic.twitter.com/23MOsi2rZV
— Deepak Yadav (@DeepakY59523737) August 29, 2022
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے اراکین نے مہاکالیشور مندر کے باہر خوب احتجاج کیا۔ Hindu Groups Protest Against Alia- Ranbir
-
#BoycottBrahmastra #Bycottbollywood #ByCottLalSinghChadha https://t.co/30yf6OGy6y
— Lion RD (@Lion_Rahulbhai) August 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#BoycottBrahmastra #Bycottbollywood #ByCottLalSinghChadha https://t.co/30yf6OGy6y
— Lion RD (@Lion_Rahulbhai) August 29, 2022#BoycottBrahmastra #Bycottbollywood #ByCottLalSinghChadha https://t.co/30yf6OGy6y
— Lion RD (@Lion_Rahulbhai) August 29, 2022
ایک وائرل ویڈیو میں بجرنگ دل کے ایک کارکن نے کہا کہ وہ پرامن طور پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو کالے جھنڈے دکھا کر احتجاج کر رہے تھے، لیکن پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ بجرنگ دل کے رکن کا کہنا ہے کہ 'ہم انہیں مہاکالیشور مندر میں پوجا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ کچھ دن پہلے رنبیر نے کہا تھا کہ وہ نان ویج کھانے میں مٹن، چکن اور بیف کھانا پسند کرتے ہیں۔ اداکار نے ہماری گاؤ ماتا کے خلاف توہین آمیز بیانات دیئے ہیں۔ Brahmastra Boycott
-
#BoycottBrahmastra Feeling sad when @ssrajamouli promoting this type of actor movie who loves to eat beef ..He is big beef guy #BoycottSSRajamouli pic.twitter.com/fhUuB7tjtw
— Gaurav Sharma (@gousi007) August 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#BoycottBrahmastra Feeling sad when @ssrajamouli promoting this type of actor movie who loves to eat beef ..He is big beef guy #BoycottSSRajamouli pic.twitter.com/fhUuB7tjtw
— Gaurav Sharma (@gousi007) August 29, 2022#BoycottBrahmastra Feeling sad when @ssrajamouli promoting this type of actor movie who loves to eat beef ..He is big beef guy #BoycottSSRajamouli pic.twitter.com/fhUuB7tjtw
— Gaurav Sharma (@gousi007) August 29, 2022
پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق جیسے ہی رنبیر اور عالیہ درشن لینے کے لیے مندر پہنچے ویسے ہی بجرنگ دل کے کارکنوں نے 'جے شری رام' کے نعرے لگانے شروع کردیے۔ بجرنگ دل کے رہنما انکت چوبے نے کہا کہ عالیہ بھٹ نے بھی کہا کہ جو لوگ ان کی فلم 'برہمسترا' دیکھنا چاہتے ہیں انہیں دیکھنا چاہیے جبکہ جو لوگ فلم کے شوقین نہیں ہیں انہیں نہیں دیکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ مندر میں درشن کرنے سے پہلے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں عالیہ نے کہا کہ وہ رنبیر اور آیان کے ساتھ مہکالیشور مندر میں درشن کرنے کے لیے اجین جا رہی تھیں۔ دونوں اداکاروں کی روایتی لباس پہنے تصاویر بھی آن لائن شیئر کی گئیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں آیان نے لکھا کہ 'آج مہاکلیشور مندر کا دورہ کرکے بہت خوشی اور حوصلہ افزائی محسوس کر رہا ہوں… سب سے خوبصورت درشن ملے۔ برہمسترا کی شوٹنگ کے دوران میں یہاں آنا چاہتا تھا اور اب میں ریلیز سے پہلے تمام مثبت توانائی حاصل کرنے اور دعائیں لینے کے لیے یہاں آیا ہوں'۔
واضح رہے کہ سال 2011 میں رنبیر کپور نے اپنی فلم راک اسٹار کی تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گائے کا گوشت کھانا پسند ہے۔ "میرا خاندان پشاور سے ہے، اس لیے وہ پیشاوری کھانے کے شوقین ہیں۔ مجھے مٹن، پایا اور بیف بے حد پسند ہیں'۔ یہ پرانا ویڈیو برہمسترا کی ریلیز سے دو دن قبل منظر عام پر آیا ہے اور اب بائیکاٹ گینگ کی جانب سے رنبیر کپور کی مخالفت کی جارہی ہے۔Ranbir Kapoor Statement on Beef
وہیں فی الحال اس ویڈیو کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں ایڈٹ کر ان کے بیان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
اس سال ریلیز ہونے والی کئی دیگر بڑی بالی ووڈ فلموں کی طرح برہمسترا بھی کئی ہفتوں سے ٹرول اور انتہاپسندوں کے نشانہ پر ہے۔ لیکن ان خبروں کے برعکس یہ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کرنے والی ہے کیونکہ فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں ٹکٹ خرید بھی رہے ہیں۔ 410 کروڑ روپے کی بجٹ میں تیار ہوئی اس فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے، ناگ ارجن اکینینی اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔وہیں فلم کی ریلیز میں 2 دن باقی ہیں،فلم 9 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔