رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ دراصل رنبیر-عالیہ اسی ماہ شادی کرنے والے ہیں۔ مداحوں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا۔ لگتا ہے اب وہ وقت آگیا ہے جس میں یہ جوڑا ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کا ہو جائے گا۔ سال 2022 کے آغاز میں کئی مشہور شخصیات نے اپنا گھر بسایا ہے۔ وہیں گزشتہ سال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بھی شادی کر لی تھی۔ اب رنبیر اور عالیہ کے مداح بھی ان کو ایک دوسرے کے ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ Ranbir and Alia's Wedding Date۔ اس سال کئی ستارے شادی کرنے جا رہے ہیں جن میں رنبیر-عالیہ کا نام سرفہرست ہے۔ یہ جوڑا تین سال سے زیادہ عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ جاریہ ماہ 17 اپریل کو سات پھیرے لگاسکتے ہیں۔ اطلاع یہ بھی ہے کہ رنبیر اور عالیہ راجستھان کے رنتھمبور میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ Ranbir and Alia to Get Married in April
ساتھ ہی کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی ممبئی میں ہی ہوگی۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا شاہی شادی کرنے کے بجائے نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتا ہے، جہاں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی ہی ہو۔ میڈیا کی مانیں تو کہا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ کے نانا چاہتے ہیں کہ وہ عالیہ کی شادی دیکھیں۔ اسی لیے شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
رنبیر کپور سال 2017 سے اپنی گرل فرینڈ عالیہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ رنبیر نے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر کورونا کی وجہ سے حالات خراب نہ ہوئے ہوتے تو عالیہ اور ان کی شادی ہوچکی ہوتی۔ واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر اس سال 9 ستمبر کو آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'برہمسترا' میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ جوڑے کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ Ranbir and Alia Next Movie