بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی میں صرف چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ بھٹ اور کپور دونوں ہی خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہیں جب سے دونوں کی شادی کا اعلان ہوا ہے تب سے مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کو دولہا اور دلہن بنتے ہوئے دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس درمیان یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ رنبیر اور عالیہ اپنی شادی کو ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔ Ranbir-Alia wedding postponed
عالیہ کے سوتیلے بھائی راہل بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی 13 اپریل یا 14 اپریل کو نہیں ہو رہی ہے۔ راہل نے ایک پورٹل کو بتایا کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تاریخ تبدیل کر دی ہے کیونکہ یہ معلومات میڈیا کو لیک ہو گئی ہیں۔ شادی کی تاریخ ملتوی کرنے کی ایک اور وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی جارہی ہے۔ راہل نے اعتراف کیا کہ عالیہ اور رنبیر نے شادی اور دیگر تقریب کے لیے 14 اپریل کا دن منتخب کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی 20 اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے دو شادیاں کی ہیں، ان کی پہلی بیوی کرن بھٹ سے ان کو دو بچے پوجا بھٹ اور راہل بھٹ ہیں۔ مہیش بھٹ کی دوسری شادی سونی رازدان سے ہوئی ہے، اس شادی سے انہیں دو بیٹیاں ہیں۔ Alia Bhatt's Brother on her Wedding
ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تقریب آر کے ہاؤس میں 4 دن تک جاری رہے گی۔ شادی کی تقریب کا آغاز 13 اپریل سے ہونا تھا، پہلی مہندی کی تقریب ہوتی ہے، اس کے اگلے دن سنگیت کی تقریب ہوتی ہے اور آخر کار 15 اپریل کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جاتا۔ لیکن راہل کے ذریعہ جن تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے اب اس سے شادی سے پہلے منعقد ہونے والی تمام تقریبات کی تاریخ بھی بدل جائے گی۔ راہل کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'جلد ہی تاریخ کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا'۔ Rahul Bhatt on Alia- Ranbir Wedding
واضح رہےکہ عالیہ اور رنبیر کی محبت کی کہانی فلم برہمسترا کے سیٹ سے شروع ہوئی ہے۔ دونوں نے سال 2018 میں سونم کپور کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جس کے بعد سے دونوں کی پریم کہانی خبروں کی رونق بنی ہوئی ہے۔ اس جوڑے کو پہلی بار آیان مکھرجی کی فلم برہمسترا میں ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھا جائے گا۔فلم رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ Alia and Ranbir Love Story
مزید پڑھیں: Brahmastra's New Poster Release: فلم برہمسترا کا نیا پوسٹر ریلیز