ETV Bharat / entertainment

Ram Charan Birthday: رام چرن کی 38 ویں سالگرہ، والد چرنجیوی اور اداکارہ سمانتھا نے سالگرہ کی خاص مبارکباد دی - رام چرن کی سالگرہ پر سمانتھا

ابھرتے ہوئے عالمی اسٹار رام چرن پیر کو اپنی 38 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہیں فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد موصول ہو رہی ہیں۔ ان کے والد چرنجیوی سے لے سمانتھا روتھ پربھو سمیت کئی مشہور شخصیات نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

رام چرن کی 38 ویں سالگرہ
رام چرن کی 38 ویں سالگرہ
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 12:35 PM IST

حیدرآباد: آر آر آر اسٹار رام چرن آج اپنی 38 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار کے اس خاص دن پر انہیں سوشل میڈیا پر کئی مشہور شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد مل رہی ہے۔ لیکن رام چرن کو اپنی سالگرہ پر اپنے والد اور میگا اسٹار چرنجیوی کی جانب سے سالگرہ کی خاص مبارکباد ملی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی ساتھی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے بھی انہیں مبارکباد بھیجی ہے۔Ram Charan birthday

ٹویٹر پر چرنجیوی نے ایک پیاری تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ رام چرن پر محبت کی بارش کرتے نظر آرہے ہیں۔ میگا اسٹار کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں وہ رام چرن کو گال پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ چرنجیوی نے اپنے پیارے صاحبزادے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' ننا آپ پر فخر ہے۔ سالگرہ مبارک ہو'۔

اداکارہ سمانتھا بھی سوشل میڈیا پر رام چرن کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والی مشہور شخصیات میں شامل ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر رام چرن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ سمانتھا نے آر آر آر اداکار کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ایک غیرمعمولی سفر اور یہ تو صرف شروعات ہے۔ ہمیشہ رحم دل، ہمیشہ عزت دینے والا، آپ کا کوئی جواب نہیں، سالگرہ مبارک'۔

رام چرن کی 38 ویں سالگرہ
رام چرن کی 38 ویں سالگرہ

دھروا اور بروس لی: دی فائٹر میں رام چرن کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ راکل پریت نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ رام چرن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔رام چرن کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے راکل نے لکھا کہ ' سالگرہ بہت بہت مبارک ہو گلوبل اسٹار چرن۔ آپ کی کامیابی، صحت، ترقی اور بہت سارے اچھے وقت کی دعائیں کرتی ہوں'۔

رام چرن کی 38 ویں سالگرہ
رام چرن کی 38 ویں سالگرہ

واضح رہے کہ رام چرن کی آئندہ فلم 'آر سی 15' کے میکرز نے فلم کا موشن ٹائٹل ریلیز کرکے رام چرن کی سالگرہ کو مزید خاص بنادیا ہے۔ شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام گیم چینجر ہے۔ چرن کے علاوہ اس سیاسی ایکشن ڈرامہ میں کیارا اڈوانی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Ram Charan to Become Father رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.