ETV Bharat / entertainment

Ram Charan to Become Father رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع - رام چرن اور اہلیہ اپاسنا

اداکار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کامینی کونیڈیلا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری دی۔Ram Charan to Become Father

رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 4:35 PM IST

حیدرآباد: رواں سال کی مقبول ترین فلم آر آر آر کے اداکار رام چرن اور ان کی بیوی اپاسنا کامینی کونیڈیلا اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔رام چرن اور اپاسنا کمینی 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔Ram Charan to Become Father

رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع
رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع

جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک نوٹ شیئر کیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ' شری ہنومان جی کے آشیرواد کے ساتھ۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اپاسنا اور رام چرن اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں'۔ اس نوٹ پر جوڑے کے والدین چرنجیوی اور سریکھا کونیڈیلا اور شوبنا اور انیل کامینی کے نام بھی لکھے گئے ہیں۔

یہ جوڑا شادی کے دس سال بعد اپنے پہلے کا استقبال کرنے جارہا ہے۔ ماضی میں میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑی کو اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کئی بار ٹرول کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت اپاسنا نے ان ٹرولز کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ذاتی زندگی پر پوچھے گئے کوئی بھی سوال کا جواب نہیں دیں گی کیونکہ کسی کا بھی ان کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کئی بار میڈیا کی جانب سے اپاسنا سے اس موضوع پر سوال کیا گیا تھا۔ پچھلے سال اپاسنا سے پوچھا گیا تھا کہ رام چرن اور ان کے یہاں بچہ کی پیدائش کب ہوگئی۔ اس سوال کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپاسنا نے کہا تھا کہ 'یہ ہماری ذاتی پسند ہے، فرض کریں کہ میں یہ کہتی ہوں کہ مجھے جلدی بچہ پیدا کرنے میں دلچسپی ہے تب میڈیا میں اس بات کو لے کر ہلچل مچ جائے گی اور اگر میں اس کے برعکس یہ کہوں کہ میں ابھی تیار نہیں ہوں تو یہ خبر بھی وائرل کردی جائے گی، اس لیے میں بالکل بھی اس کا جواب نہیں دینے والی یہ میری ذاتی پسند ہے اور میں کسی کو بھی اس کا جواب دینے کے لیے ذامہ دار نہیں ہوں'۔

وہیں اب یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد مداحوں، رشتہ داروں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں نے جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔ شریا سرن، راکل پریت سنگھ، روہنی ایر سمیت کئی مشہور شخصیات نے جوڑے کو اس نئے سفر کے آغاز کے لیے مبارکباد دی ہے۔

37 سالہ رام چرن اور 33 سالہ اپاسنا ایک طویل وقت ڈیٹنگ کرنے کے بعد سال 2012 مٰیں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ رام کو حال ہی میں اپنے والد اور سپر اسٹار چرنجیوی کے ساتھ اچاریہ میں دیکھا گیا تھا۔ تاہم، فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ فی الحال، وہ شنکر شانمگھم کی ہدایت کاری میں آر سی 15 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ کیارا اڈوانی کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.