ETV Bharat / entertainment

Rakhi Sawant's Ex Husband on Adil Issue: راکھی ساونت کے پہلے شوہر رتیش اداکارہ کی دفاع میں سامنے آئے

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 11:12 AM IST

راکھی ساونت نے بگ باس 15 میں رتیش راج سنگھ کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ اب ان کے سابق شوہر راکھی کے دفاع میں سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ راکھی اپنے شوہر عادل درانی کے خلاف گھریلو تشدد اور فنڈز کے غلط استعمال کے مقدمات لڑ رہی ہیں۔

راکھی ساونت کے پہلے شوہر رتیش اداکارہ کی دفاع میں سامنے آئے

راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش راج سنگھ نے راکھی کی زندگی میں درپیش پریشانیوں کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ ان کے لیے اہم ہیں۔ جمعرات کے روز انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں رتیش نے راکھی اور ان کے دوسرے شوہر عادل درانی کے بارے میں بات کی، جو اس وقت راکھی کی جانب سے لگائے گئے گھریلو تشدد اور ان کے فنڈز کی غلط استعمال کے الزام کے بعد جیل میں ہیں۔ Rakhi Sawant's Ex Husband on Adil Issue

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رتیش نے واضح کیا کہ ان کا راکھی کے ساتھ واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کا عادل کے خلاف کسی قسم کی دشمنی ہے۔ اپنی پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے رتیش نے ای ٹائمز کو بتایا کہ راکھی کو بولنا چاہیے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ کس طرح اس پریشانیوں سے گھری ہیں لیکن صرف وہی ہیں جو اس بارے میں بول سکتی ہیں۔ تب میں آؤں گا۔ مجھے سب کچھ معلوم ہے اور میں جانتا ہوں کہ لوگ سوچ رہیں ہوگے کہ راکھی کے ساتھ ایک بار پھر ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ سچ بولوں تو میرے ساتھ دوبارہ ایسا نہیں ہوا ہے، لیکن اگر کچھ ایسا دوبارہ ہو تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں غلط ہوں؟ اسی طرح راکھی بھی غلط نہیں ہے۔ اور وہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ میرے والدین کے بعد یہ وہی ہے جس نے مجھے بہت پیار دیا اور میرا خیال رکھا'۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ راکھی نے ان سے عادل کی بدسلوکی کے بارے میں بات کی تھی اور مزید کہا کہ انہوں نے راکھی کو ایک ایسے لڑکے کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا تھا جو راکھی کو سنبھال سکے۔ رتیش نے کہا کہ 'جہاں تک میرا تعلق ہے، راکھی کو میرے بارے میں سب کچھ پہلے سے معلوم تھا، اس لیے، میں نے اسے کبھی دھوکہ نہیں دیا۔ میں نے اپنی محبت کی زندگی ختم کر دی ہے۔ میں بہت جذباتی انسان ہوں، میں دوبارہ تکلیف نہیں اٹھانا چاہتا۔ یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے کبھی راکھی کو دھوکہ نہیں دیا'۔

راکھی نے جمعرات کو دیر گئے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر رتیش کے انٹرویو کی ایک جھلک بھی شیئر کی۔ عادل کو اس ہفتے کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت عدالتی حراست میں ہے۔ اے این آئی کی ایک رپورٹ میں راکھی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 'عادل اکثر میرے گھر آتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عادل کا ان سے رشتہ ٹوٹ چکا ہے اور وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہ رہے ہیں'۔

جمعرات کو رتیش نے جو ویڈیو پوسٹ کیا تھا، اس میں رتیش نے کہا تھا کہ 'لوگ راکھی اور اس کے ارادوں پر شک کرنے لگے ہیں، اسی لیے مجھے اب بولنا پڑے گا۔ کچھ لوگ، میں عام عوام کی بات نہیں کر رہا ہوں، بلکہ پاکستان کے کچھ لوگ ہمارے ملک میں ہونے والی غلط چیزوں کے خلاف (ایک ایجنڈے کے ساتھ) بولتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی طور پر یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ کوئی راکھی کو مار سکتا ہے، کیونکہ وہ بہت مضبوط خاتون ہیں'۔

انہوں نے سب کو راکھی پر یقین کرنے کو بھی کہا، انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ اس سے الگ ہوگئے ہوں لیکن اس کے لیے حالات اور اس میں شامل چند دوسرے لوگوں کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہیے۔ راکھی ساونت نے بگ باس 15 میں رتیش کو اپنے شوہر کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کرایا تھا۔ تاہم بعد میں راکھی نے دعویٰ کیا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:Adil Khan Durrani arrested: راکھی ساونت کی شکایت پر پولیس نے ان کے شوہر عادل خان درانی کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.