ETV Bharat / entertainment

Rakhi Sawant on Namaz:عمرہ کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد راکھی ساونت نے کہا' وہ نماز پڑھتی ہیں'

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 3:00 PM IST

عادل خان درانی سے شادی کرنے کے بعد سرخیوں میں رہنے والی راکھی ساونت نے کہا کہ ' وہ نماز پڑھتی ہیں'۔

راکھی ساونت نے کہا' وہ نماز پڑھتی ہیں'
راکھی ساونت نے کہا' وہ نماز پڑھتی ہیں'

حال ہی میں اپنی شادی اور گرفتاری کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔ راکھی ساونت نے چند روز قبل اپنے بوائے فرینڈ عادل خان درانی سے شادی کی ہے، جس کے بعد سے وہ سرخیوں کی رونق بنی ہوئی ہیں۔Rakhi Sawant on Namaz

سوشل میڈیا پر سامنے آئی اس ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ ' میرے شوہر مسلم ہیں اس لیے میرا فرض بنتا ہے کہ میں نماز پڑھوں، میں نے کلمہ پڑھا ہے تو میرا فرض بنتا ہے نماز پڑھنا، ، اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں اور نماز بھی پڑھتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا'۔ واضح رہے کہ 11 جنوری کو راکھی ساونت نے عادل خان درانی کے ساتھ اپنے نکاح نامہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی ہے اور انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔

راکھی ساونت کی اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ درگاہ پر حاضری دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں مزار پر چڑھانے کیلئے پھول اور چادر خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے درگاہ آئی ہیں اور اسکے ساتھ وہ عادل کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے بھی دعا کریں گی۔

اس سے قبل راکھی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ وہ اپنے شوہر عادل خان درانی کے ساتھ ہنیمون میں جانے سےپہلے عمرہ کے لیے جائیں گی۔ ان کے اس بیان کا ویڈیو بھی کافی وائرل ہوا تھا۔ انہوں نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمرہ پر جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ایک ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے شوہر عادل کے ساتھ یہ کہہ رہی ہیں کہ 'پہلے ہم عمرے پر جائیں گے۔ ہمارا رشتہ اگر وہاں مضبوط ہو جائے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے نہیں توڑ سکتی، جسے اللہ جوڑتا ہے اسے کوئی انسان نہیں توڑ سکتا۔ اس بار میرا رشتہ جڑ جائے اور میرا گھر آباد ہو جائے۔ مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے'۔

مزید پڑھیں:Rakhi Sawant will Perform Umrah: راکھی ساونت اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ عمرہ کرنے جائیں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.