ETV Bharat / entertainment

Raju Srivastava Last Rites: راجو سریواستو کی آخری رسومات دہلی میں ادا کی جائے گی - راجو سریواستو کی آخری رسومات

مشہور کامیڈین راجو سریواستو کا گزشتہ روز ایمس کے ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ آج دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر کامیڈین کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔Raju Srivastava Last Rites

راجو سریواستو کی آخری رسومات دہلی میں ادا کی جائے گی

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 10:23 AM IST

دہلی: بھارت کے گھر گھر میں 'گجدودھر بھیا' کے نام سے مقبول کامیڈین راجو سریواستو کی آج (22 ستمبر) آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر خاندان کے افراد اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں راجو کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔Raju Srivastava Last Rites

راجو کا انتقال 21 ستمبر کو دہلی کے ایمس ہسپتال میں ہوا جہاں وہ گزشتہ 42 روز سے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے۔ خیال رہے کہ 10 اگست کو جم میں ورزش کرنے کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کرایا گیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو سریواستو کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ بدھ کے روز یعنی 21 ستمبر کو راجو کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ اس دن راجو کا بلڈ پریشر اچانک کم ہونے لگا تھا۔ ایسی حالت میں ڈاکٹر نے راجو کو سی پی آر ( کارڈیوپلمونری ریسسیٹیشن) دیا۔ اس کے بعد راجو کے جسم میں تھوڑی حرکت ہوئی لیکن انہوں نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹر کے مطابق راجو کی صحت میں بہتری نظر آرہی تھی اور آئندہ دو سے تین دنوں میں انہیں وینٹیلیٹر سے ہٹایا جانا تھا۔ علاج کے دوران ان کی دوائیوں کی مقدار بھی کم کردی گئی تھی۔

کامیڈین کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہیں کئی فلموں میں بھی دیکھا گیا، جن میں 'میں نے پیار کیا، بازی گر، بمبئی سے گوا اور آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ' شامل ہے۔ فلموں اور کامیڈی شوز کے علاوہ وہ ریئلٹی شو بگ باس کے تیسرے سیزن میں بھی نظر آئے۔دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کے علاوہ، وہ 'کامیڈی سرکس'، 'دی کپل شرما شو'، 'شکتیمان' اور دیگر سمیت کئی دیگر کامیڈی شوز کا حصہ رہے ہیں۔

10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راجو کی حالت نازک تھی اور وہ آخری سانس لینے تک ایمس دہلی میں وینٹی لیٹر پر رہے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ ٹریڈمل پر دوڑ رہا تھے جب انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں:Raju Srivastava passes away: راجو سریواستو نے ٹیلی ویژن کے علاوہ بڑے پردے پر بھی شہرت حاصل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.