ممبئی: آر مادھون کی فلم 'راکیٹری: دی نمبی ایفیکٹ' مختصر وقت تک ہی سنیما گھروں کی رونق بن پائی لیکن اب یہ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے والی ہے۔1 جون کو ریلیز ہونے والی یہ فلم اب 26 جولائی کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی ہے۔ مادھون نے انسٹاگرام پر فلم کے حوالے سے جانکاری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' چلو چلتے ہیں ایک خلائی سفر پر، راکیڑی 26 جولائی کو پرائم پر'۔Rٓocketry Gets OTT Release Date
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
مادھون کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سائنسداں نمبی نارائن کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ہندوستان سمیت فرانس، کینیڈا، جارجیا اور سربیا میں کی گئی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان اور سوریہ نے کیمیو کا کردار ادا کیا ہے۔ مادھون نے سپر اسٹارز کے کیمیوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' انہوں نے فلم کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیا ہے'۔
مادھون نے بتایا کہ ' دونوں( شاہ رخ اور سوریہ) نے فلم میں اپنے کام کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیا ہے، انہوں نے کار وین، کاسٹیوم اور اسسٹنٹ کے لیے کچھ بھی پیسہ چارج نہیں کیا۔ حقیقت میں سوریہ اپنے عملے کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے لیے اپنے پیسے سے ممبئی آئے۔ انہوں نے فلائٹ ٹکٹ اور ڈائیلاگ رائٹر کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا، جس نے تمل میں اسکرپٹ کا ترجمہ کیا تھا۔ انڈسٹری میں بہت سارے اچھے لوگ ہیں۔ میں انڈسٹری کے باہر کا ہوں اور میں اپنے کیریئر میں بہت سے لوگوں سے ملا ہوں جنہوں نے دل سے میری مدد کی۔ صرف میری درخواست پر، امیت جی (امیتابھ بچن) یا پرینکا چوپڑا نے فلم کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا۔ میں ان کی محبت اور احترام کا شکر گزار ہوں'۔
'راکیٹری' کو دنیا بھر میں چھ زبانوں میں ریلیز کیا گیا جن میں ہندی، انگریزی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: SRK Role in Rocketry: فلم راکیٹری کے لیے شاہ رخ نے کوئی معاوضہ نہیں لیا