ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra Says Actors do Nothing: پرینکا چوپڑا نے کہا 'اداکار کچھ نہیں کرتے' - پرینکا چوپڑا نے کہا اداکار کچھ نہیں کرتے

عالمی اسٹار پرینکا چوپڑا نے فلموں میں اداکاری کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ پرینکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'اداکار فلموں میں کچھ نہیں کرتے پھر بی سارا کریڈٹ انہیں ہی ملتا ہے۔ جانئیے پرینکا چوپڑا نے ایسا کیوں کہا؟Priyanka Chopra Says Actors do Nothing

: پرینکا چوپڑا نے کہا 'اداکار کچھ نہیں کرتے'

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 4:54 PM IST

حیدرآباد: پرینکا چوپڑا حال ہی میں ملک میں اپنا ہیئر کیئر برانڈ لانچ کرنے کے لیے ہندوستان میں آئی تھیں۔اس دوران اداکارہ نے کئی انٹرویوز بھی دیے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں پرینکا چوپڑا سے پوچھا گیا کہ وہ ہندوستان اور بیرون ملک کے مشہور ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہیں؟ جس کے جواب میں پرینکا نے کہا کہ ' لوگ اداکاروں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ ایک فلم بنانے میں ایک اداکار کا بہت کم تعاون ہوتا ہے۔ ساتھ ہی 'دیسی گرل' نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ صرف اور صرف بہترین فلمسازوں کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے اچھی اداکارہ بنی ہیں۔Priyanka Chopra says actors do nothing

بھارت میں ایک ہفتہ طویل وقت گزارنے کے بعد پرینکا چوپڑا لاس انجلیس پہنچیں اور حالیہ دنوں میں انہیں امریکہ میں اپنے گلوکار شوہر نک جونس کے کنسرٹس میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ملک میں اپنے مقیم کے دوران پرینکا نے فلم میں ایک اداکار کے رول کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ ایک فلم میں مصنف، ہدایتکار، کوریوگرافر، میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ اور دیگر کا کتنا تعاون ہوتا ہے۔

جینس سیکیرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں پرینکا چوپڑا نے کہا کہ ' انہیں دنیا کے نامور ہستیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے'۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ ' میں صرف امریکہ میں انڈسٹری کے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں۔ یہاں تک کہ جب میں بالی ووڈ میں کام کر رہی تھی۔ بہترین فلمسازوں کے ساتھ کام کرکے میں نے بہترین اداکار بننے کا ہنر سیکھا۔ ہم اداکاروں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتے ہیں۔جبکہ اداکار کچھ نہیں کرتے۔ ہم واقعی میں کچھ نہیں کرتے۔ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے۔ اداکار کچھ نہیں کرتے… بس 30 سیکنڈز کے سین میں آتی ہوں اور جب میں فلم کے وغیرہ میں بات کرتی ہوں تو میرا کردار بہت محدود ہے'۔

پرینکا چوپڑا نے بلا جھجک کہا ہے کہ ' ہم کسی اور کے لکھے الفاظ بولتے ہیں، ہم کسی اور کی تحریر کردہ اسکرپٹ پر کام کرتے ہیں۔ ہم دوسروں کے آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانوں کو گاتے ہیں اور اس پر لپ سنک کرتے ہیں۔ ہم کسی اور کے کوریوگراف کیے گئے ڈانس پر تھرکتے ہیں۔ ہم مارکٹنگ کرتے ہیں جہاں دوسرے سوال پوچھتے ہیں۔ ہم دوسروں کی ڈیزائن کردہ لباس پہنتے ہیں، ہمارا میک اپ اور بال کوئی دوسرا کرتا ہے، تو ہم لوگ کرتے کیا ہیں؟ کچھ بھی نہیں'۔

پرینکا چوپڑا کے آئندہ پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ مشہور فلمساز جوڑی روسو برادرز کی ویب سیریز 'سیٹاڈل ' میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ وہ بالی ووڈ فلم 'جی لے ذرا' میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہوں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.