ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra Enjoys Her Sunday in the Pool: پرینکا چوپڑا نے اپنی اتوار کی چھٹی سوئمنگ پول میں گزاری، دیکھیں تصاویر - پرینکا چوپڑا کی بیٹی کی تصویر

پرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی جو نئی تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں اداکارہ نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ سوئمنگ پول کے کنارے پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ Priyanka Chopra Enjoys Her Sunday in the Pool

Breaking News
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 12:55 PM IST

حیدرآباد: دیسی گرل پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے سسرال یعنی امریکہ میں کافی مزے کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹی مالتی چوپڑا جونس کے پیدائش کے چھ ماہ مکمل ہونے کی خوشی منائی۔ دیسی گرل نے ان تمام تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ پرینکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور مسلسل اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب اداکارہ نے اتوار کی چھٹی کی ایک جھلک شیئر کی ہے جس میں اداکارہ پرکشش لباس میں نظر آ رہی ہیں۔Priyanka Chopra Enjoys Her Sunday in the Pool

یہ تصاویر پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ اس میں انہوں نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور اوپر سے سفید اوور سائز کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ پول کے کنارے کھڑی اس تصویر میں پرینکا ٹوپی اور چشمے میں بنداس نظر آرہی ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے لکھا ہے 'سنڈیز'۔ واضح رہے کہ ایک دوسری تصویر میں پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر میں تینوں پول میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مالتی کا چہرہ سفید دل کے ایموجی سے ڈھکا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Priyanka Chopra shares a kiss with Nick Jonas: پرینکا چوپڑا اور نک جونس رومانوی انداز میں نظر آئے، دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی بین الاقوامی سیریز سیٹاڈیل کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور بالی ووڈ میں وہ جلد ہی فلم ’جی لے ذرا‘ میں نظر آنے والی ہیں، جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف بھی اہم کردار میں ہیں۔

اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے ہر روز سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کر انہیں مسحور کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.