پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر پرینکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی اس پوسٹ پر اعتراض ظاہر کیا ہے جس میں اداکارہ نے شرمین عبید چنائے کو 'جنوبی ایشیائی' کہا ہے۔ حال ہی میں پرینکا نے اسٹار وارز کے لیے شرمین کی تعریف کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عدنان نے ایک ٹویٹ کیا اور ان کی تنقید کی۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ 'پرینکا چوپڑا میں پورے احترام کے ساتھ، آپ کے علم میں تھوڑا اضافہ کرنا چاہوں گا کہ شرمین عبید چنائے ایک پاکستانی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ساؤتھ ایشین ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے، آپ کو جب بھی موقع ملتا ہے، آپ بڑی فخر سے خود کو بھارتی بتاتی ہیں'۔
-
With due respect, @priyankachopra . Sharmeen Obaid Chinoy is a Pakistani first just to brush up your knowledge. Much like the way you flaunt your Indian nationality whenever you get the opportunity before claiming to be a South Asian.🙏🏽 pic.twitter.com/B7wy8gD8QB
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">With due respect, @priyankachopra . Sharmeen Obaid Chinoy is a Pakistani first just to brush up your knowledge. Much like the way you flaunt your Indian nationality whenever you get the opportunity before claiming to be a South Asian.🙏🏽 pic.twitter.com/B7wy8gD8QB
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 14, 2023With due respect, @priyankachopra . Sharmeen Obaid Chinoy is a Pakistani first just to brush up your knowledge. Much like the way you flaunt your Indian nationality whenever you get the opportunity before claiming to be a South Asian.🙏🏽 pic.twitter.com/B7wy8gD8QB
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 14, 2023
پرینکا نے حال ہی میں شرمین کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ 'اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون - اور وہ ساؤتھ ایشین ہیں! کتنا تاریخی لمحہ ہے شرمین۔آپ پر بہت فخر ہے میری دوست'۔ پرینکا کے علاوہ کئی مشہور شخصیات نے شرمین عبید چنائے کو فلم کے لیے مبارکباد دی ہے۔ جس میں پاکستان کے بھی کئی مشہور شخصیات شامل ہیں۔ مہوش حیات سمیت ماہرہ خان نے شرمین کو مبارکباد بھیجی ہے۔
شرمین کی ہدایت کاری میں ڈیزی رڈلی اداکاری کریں گی جو آنے والی سٹار وار فلم میں رے کا کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم 2019 کے سٹار وارز: رائز آف اسکائی واکر کے بعد کی کہانی ترتیب دی جائے گی۔ واضح رہے کہ شرمین نے اس سے پہلے مس مارول کی ہدایتکاری کرچکی ہیں۔شرمین ایک پاکستانی کینیڈین ہیں۔ اس کے علاوہ پرینکا اپنی آنے والی اسکائی تھرلر سیریز سیٹاڈل کی تشہیر میں مصروف ہیں۔