حیدرآباد: سپر اسٹار پربھاس اپنی ائندہ پین انڈیا فلموں 'سالار' اور 'پروجیکٹ کے' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکار کے پاس تیلگو ہارر کامیڈی فلم راجہ ڈیلکس اور 'آدی پُروش' بھی ریلیز کے لیے تیار ہے، اس درمیان ان کی آئندہ فلموں کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ پربھاس کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ وہ پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند کے ساتھ اپنی آئندہ پروجیکٹ شروع کریں گے۔ رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ فلم میں ریتک روشن اور پربھاس مرکزی کردار ادا کریں گے۔Prabhas and Hrithik in Next Action Film
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
پشپا: دی رائز، ویرا سِمہا ریڈی، والٹیر ویرایا، رنگاستھلم جیسی فلموں کو پروڈیوس کرنے والے میتھری مووی میکرس اپنی آئندہ فلم کے حوالے سے سدھارتھ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ملٹی اسٹارر فلم میں پربھاس اور ریتک مرکزی کردار ادا کریں گے۔ میکرز نے فلم کے اسکرپٹ کو بھی حامی بھردی ہے لیکن فی الحال پروجیکٹ پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اگر ان رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پربھاس اور ریتک کی اس فلم کے آئندہ سال شروع ہونے کے امکان ہیں۔ سدھارتھ اپنی آئندہ فلم فائٹر کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اس فلم پر کام شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ فائٹر میں ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون نظر آنے والے ہیں۔ وہیں ریتک کے ساتھ اس فلم کو شروع کرنے سے قبل پربھاس کے پاس بھی متعدد پروجیکٹس ہیں جن کو مکمل کرنا ہے۔
اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے تو آئندہ فلم سدھارتھ اور ریتک کی ایک ساتھ چوتھی فلم ہوگی۔ دونوں نے بینگ بینگ (2014)، وار(2019) اور فائٹر، جو 2024 میں ریلیز ہوگی، میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ پچھلی چار فلموں کے ساتھ سدھارتھ نے ایک قابل ایکشن ڈائریکٹر کے طور پر اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی ہے۔ ان کے حالیہ ریلیز فلموں کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھ کر شائقین توقع کرسکتے ہیں کہ پربھاس اور ریتک کے ساتھ ان کی یہ فلم بھی زبردست ایکشن سے بھرپور ہوگی۔