ETV Bharat / entertainment

Film Bandaa Poster Release منوج باجپئی کی فلم بندہ کا پوسٹر ریلیز - منوج باجپائی کی سالگرہ

بالی ووڈ اداکار منوج باجپئی کا 23 اپریل کو یوم پیدائش تھا۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنی آنے والی فلم بندہ کا پوسٹر ریلیز کیا۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم جی 5 پر اسٹریم ہوگی۔ Manoj Bajpayee's film Bandaa

منوج باجپئی کی فلم بندہ کا پوسٹر ریلیز
منوج باجپئی کی فلم بندہ کا پوسٹر ریلیز
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 12:39 PM IST

ممبئی: منوج باجپائی کا شمار بالی ووڈ کے باصلاحیت ستاروں میں ہوتا ہے۔ وہ فلموں اور ویب سیریز میں اپنے مختلف کرداروں سے مداحوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار منوج باجپئی کی آنے والی فلم بندہ کا پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے۔ منوج باجپئی نے اپنی آنے والی فلم بندہ کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم بندہ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا “جب بات ہو انصاف کی صرف ایک ہی بندہ کافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم بندہ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم جی 5 پر اسٹریم ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم بندہ میں منوج باجپئی ایک باوقار وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے جو سچائی اور انصاف کے لیے تمام مشکلات کے خلاف تنہا لڑنے کی ذمہ داری اٹھاتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز یعنی 23 اپریل کو منوج باجپئی کا یوم پیدائش تھا وہ 54 سال کے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بندہ کی ایک اور جھلک پیش کرنے کے لیے پرجوش ہوں جس کا پریمیئر جلد ہی جی5 پر ہوگا۔ وہیں پروڈیوسر ونود بھانوشالی نے کہا، 'منوج باجپائی جیسے تجربہ کار اداکار کے ساتھ ایک دل لگی کورٹ روم ڈرامہ آپ کو ہلا کر رکھ دے گا۔' فلم بندہ بہت جلد ZEE5 پر سٹریم ہو گا۔ منوج باجپائی نے تیسری بار Zee5 کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اس سے پہلے ان کی 'سائیلنس کین یو ہیئر اِٹ؟' اور 'ڈائل 100' کو اس OTT پر سٹریم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Web Series Dahaad سوناکشی سنہا کی ویب سیریز 'دہاڑ' بارہ مئی کو ریلیز ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.