ETV Bharat / entertainment

Dream Girl 2 promotion: اننیا پانڈے نے ڈریم گرل 2 کی تشہیر کے لیے والد چنکی کے ساتھ مزے دار ویڈیو شیئر کی - اننیا پانڈے اور چنکی پانڈے

اننیا پانڈے نے اپنی فلم ڈریم گرل 2 کی تشہیر کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ان کے والد چنکی پانڈے بھی مزے دار اوتار میں نظر آرہےہ یں۔ راج شاندیلیا کی ڈریم گرل 2 بڑے پردے پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

اننیا پانڈے نے ڈریم گرل 2 کی تشہیر کے لیے والد چنکی کے ساتھ مزے دار ویڈیو شیئر کی

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 4:43 PM IST

حیدرآباد: ڈریم گرل 2 کی حالیہ تشہیری ویڈیو شائقین کے ساتھ شیئر کی گئی ہے، جس میں اننیا پانڈے اپنے والد چنکی پانڈے سے کچھ شکایت کرتی نظر آرہی ہیں۔راج شاندیلیا کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈریم گرل ٹو 25 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئی اس ویڈیو نے شائقین کی توقعات بڑھا دی ہے۔ یہ فلم سال 2019 میں آئی فلم ڈریم گرل کا سیکوئل ہے، جسے لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔ Dream Girl 2 promotion

فلم کی نئی پرومو ویڈیو میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اننیا پانڈے کے والد چنکی پانڈے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں اننیا اپنے والد چنکی سے فلم انڈسٹری میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کو کہتی ہیں۔ وہ شکایت کرتی ہیں کہ پوجا، جس کا کردار آیوشمان کھرانہ نے کیا ہے، ساری لائم لائٹ لے جارہی ہے۔ اننیا اپنے والد سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ بالاجی ٹیلی فلمز پروڈکشن ہاؤس سے بات کریں تاکہ ساری چیزیں ٹھیک ہوسکیں۔ واضح رہے کہ بالاجی ٹیلی فلمز کی مالک ایکتا کپور اور شوبھا کپور ہیں۔ دیکھیں یہاں یہ ویڈیو

ڈریم گرل 2 بھی اپنی پہلی فلم کی طرح کامیابی حاصل کرنے کا انتظار کر رہی ہے۔ میکرز کا دعوی ہے کہ یہ فلم بھی اپنی پہلی فلم کی طرح ہنسی و ٹھاکے سے بھرپور ہونے والی ہے۔ اس فلم میں آیوشمان کھرانہ ہیں جو فلم میں ایک پوجا نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں وہ ایک ایسے شخص کا کردار ادا کرنے والے ہیں جو عورت کی آواز میں فون پر آدمیوں سے بات کرتا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر راج شاندلیا ہیں۔ انہوں نے ڈریم گرل سے متعلق اپنی خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آئندہ فلم کے لیے کئی حدوں کو پار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Dream Girl 2 Release Date آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم 'ڈریم گرل ٹو' اگست میں ریلیز ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.