حیدرآباد: 12 مارچ کو کارتیکی گونسالویس کی ہدایت کاری میں بنی فلم دی ایلیفنٹ وِسپررز نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین مختصر دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ جب وہ اور پروڈیوسر گنیت مونگا اپنا آسکر ایوارڈ لینے اسٹیج پر گئے تب پورے بھارت نے اس جیت کا جشن منایا۔ بھارت واپس آنے کے بعد سے گنیت اور کارتیکی کئی فنکشنز اور ایوارڈ شوز میں شرکت کر رہے ہیں جہاں آسکر جیتنے پر انہیں سراہا جارہا ہے۔ جمعرات کو دونوں نے نیٹفلکس کے کنٹینٹ کی نائب صدر مونیکا شیرگل کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور مزید کہا کہ انہوں نے اپنی جیت سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا۔PM Modi Meets Guneet Monga
-
The cinematic brilliance and success of ‘The Elephant Whisperers’ has drawn global attention as well as acclaim. Today, I had the opportunity to meet the brilliant team associated with it. They have made India very proud. @guneetm @EarthSpectrum pic.twitter.com/44u16fbk3j
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The cinematic brilliance and success of ‘The Elephant Whisperers’ has drawn global attention as well as acclaim. Today, I had the opportunity to meet the brilliant team associated with it. They have made India very proud. @guneetm @EarthSpectrum pic.twitter.com/44u16fbk3j
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2023The cinematic brilliance and success of ‘The Elephant Whisperers’ has drawn global attention as well as acclaim. Today, I had the opportunity to meet the brilliant team associated with it. They have made India very proud. @guneetm @EarthSpectrum pic.twitter.com/44u16fbk3j
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' دی ایلیفینٹ وسپررز کی سنیمائی خوبصورتی اور کامیابی نے عالمی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تعریف بھی حاصل کی۔ آج مجھے اس سے وابستہ شاندار ٹیم سے ملنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ہندوستان کو بہت فخر محسوس کرایا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں آسکر ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
یہ تمل دستاویزی فلم ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک جوڑے بومن اور بیلی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ یہ جوڑا رگھو اور امو نامی دو ہاتھیوں کی دیکھ بھال کیسے کرتے ہیں۔ فلم نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں مختصر دستاویزی فلم کے زمرے میں آسکر جیتنے والی پہلی بھارتی پروڈکشن فلم بن کر تاریخ رقم کردی۔ اس کے علاوہ رواں سال آسکر تقریب میں فلم آر آر آر کے مقبول گانے ناٹو ناٹو کو بھی بہترین آریجنل نغمہ کے زمرے میں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔