ETV Bharat / entertainment

PM Modi Letter To Sashi Kaushik وزیراعظم نریندر مودی نے اداکار ستیش کوشک کے اہل خانہ کے نام تعزیتی خط لکھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی اہلیہ ششی کو تعزیتی خط لکھا ہے۔ ستیش کے دوست اداکار انوپم کھیر نے اس خط کو ٹویٹ کیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 5:10 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے اداکار ستیش کوشک کے اہل خانہ کے نام تعزیتی خط لکھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ستیش کوشک کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔ ہفتہ کو آنجہانی اداکار کے دوست انوپم کھیر نے وزیراعظم مودی کا ستیش کوشک کی اہلیہ ششی کوشک کے نام لکھے خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ تجربہ کار اداکار نے سشی کی جانب سے وزیراعظم کو شکریہ ادا کیا۔ ستیش کوشک کی اہلیہ ششی کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انوپم کھیر نے وزیراعظم کے لکھے ہوئے خط کو شیئر کرتے ہوئے ہندی میں ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ' محترم وزیر اعظم نریندر مودی، آپ کے حساس خط نے دکھ اور سوگ کی اس گھڑی میں میرے اور ہمارے خاندان کے لیے مرحم کا کام کیا ہے۔ جب ملک کے وزیراعظم کسی عزیز کے جانے پر تعزیت کرتے ہیں، تو اس سے دکھ کا سامنا کرنے کی طاقت ملتی ہے۔ میری طرف سے، ہماری بیٹی ونشیکا، ہمارے پورے خاندان اور ستیش جی کے تمام پرستاروں کی طرف سے، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے خدا سے دعا کرتا ہوں۔ ششی کوشک'۔

  • आदरणीय प्रधानमंत्री @narendramodi जी।
    दुख और शोक की इस घड़ी में आपके संवेदनशील पत्र ने मेरे और हमारे परिवार लिए मरहम का काम किया है! जब देश के प्रधानसेवक किसी प्रियजन के जाने पर ढाढ़स और सांत्वना देते है, तो उस दुख से जूझने की शक्ति मिलती है!
    मैं, हमारी बेटी वंशिका, हमारे पूरे… https://t.co/K7SrLU7IxM pic.twitter.com/NrQfGMQsCY

    — Anupam Kher (@AnupamPKher) March 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

خط میں وزیراعظم مودی نے لکھا کہ ' ستیش کوشک کی بے وقت موت کے بارے میں سن کر مجھے بہت دکھ ہوا، اس مشکل وقت میں، میں آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ آنجہانی ستیش کوشک ایک کثیر جہتی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ہندوستانی سنیما میں بے پناہ تعاون دیا۔ ایک عظیم مصنف، اداکار، فلم ساز اور پروڈیوسر کے طور پر انہوں نے مختلف صلاحیتوں میں کام کیا اور سب کو متاثر کیا'۔ انہوں نے آنجہانی ستیش کوشک کے بارے میں مزید لکھا کہ 'وہ متاثر کن تھے اور انہوں نے اپنے خاندان کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔ اس نقصان کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ وہ شاید آج اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کے خاندان کے ذریعہ ان کی یادیں اور وقعت زندہ رہیں گی۔

اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک 9 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے دہلی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی جسد خاکی ممبئی واپس لائی گئی اور اسی دن ورسووا کے شمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ستیش اور ان کی اہلیہ ششی کوشک نے 1985 میں شادی کی۔ ان کے بیٹے سانو کوشک کی 1996 میں موت ہو گئی تھی۔ ان کے دوسرے بچے ونشیکا کی پیدائش 2012 میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔ ستیش آخری بار فلم چھتری والی (2023) میں راکل پریت سنگھ کے ساتھ نظر آئے تھے۔ انہوں نے کنگنا رناوت کی ایمرجنسی میں اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کی تھی جس میں وہ آنجہانی سیاست دان جگ جیون رام کے کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:ستیش کوشک کی فلم سیٹ پر لی گئی پرانی تصاویر پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.