ETV Bharat / entertainment

Pathaan Advance Booking بھارت میں پٹھان کی ایڈوانس بکنگ اس دن سے شروع ہوگی - پٹھان کی ریلیز تاریخ

فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ 20 جنوری سے شروع ہونے والی ہے۔ فلم 25 جنوری کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارت میں پٹھان کی ایڈوانس بکنگ اس دن سے شروع ہوگی

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 5:02 PM IST

ممبئی: پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز (YRF) نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی بہت زیادہ متوقع فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ فلم کے تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پانچ دن قبل 20 جنوری کو کھولی جائے گی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں۔ یش راج فلمز نے ایک بیان میں کہا کہ 'پٹھان کی ایڈوانس بکنگ بھارت میں 20 جنوری کو ہندی، تمل اور تیلگو میں عام 2D ورژن کے ساتھ ساتھ پریمیم فارمیٹس جیسے IMAX، 4DX، D BOX اور ہندی میں آئی سی ای ورژن کے لیے کھلے گی۔ یش راج فلمز اسپائی یونیورس کی چوتھی فلم کو ریلیز کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے جس میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم جیسے بڑے اداکار نظر آنے والے ہیں'۔Pathaan advance booking

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

حال ہی میں میکرز نے فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی جس نے شائقین سے بے پناہ محبت حاصل کی۔ دو منٹ کے اس ٹریلر میں شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون کو ایک جاسوسی ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے، فلم میں ویلن کا کردار جان ابراہم نے ادا کیا ہے، جو بھارت میں ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ فلم کے لیے شاہ رخ خان اور دیپیکا نے ٹرین کے اوپر گاڑی چلانے سے لے کر برف پر بائیک چلانے تک، سخت ٹریننگ حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں فلم کے لیے جاپانی مارشل آرٹ بھی سیکھا ہے۔

آدتیہ چوپڑا کی اسپائی یونیورس میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کے ساتھ ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم وار بھی شامل ہیں۔ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم رواں سال دسمبر میں آنے والی ہے۔ فلم پٹھان میں سلمان ایک خاص کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم 25 جنوری کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Pathaan OTT Release Date: عدالتی کارروائی کے دوران فلم پٹھان کی او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.