پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے لیے آج یادگار دن ہے۔ طویل انتظار کے بعد پرینیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی۔ دونوں کی منگنی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں ہوئی جس میں کئی بڑے شخصیات نے شرکت کی۔ وہ اچھا وقت آگیا ہے جب راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا منگنی کے بعد باضابطہ طور پر ایک دوجے کے ہوگئے ہیں۔ راگھو اور پرینیتی نے کنبہ اور دوستوں کی موجودگی میں ایک دوسرے کو رِنگ پہنائی۔ اس خوشی کے لمحے میں پرینیتی اور راگھو کی جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔
گزشتہ کئی دنوں سے جوڑے کی شادی کے چرچے زوروں پر تھی اور اب وہ دن آگیا ہے جب یہ جوڑا منگنی کرکے زندگی کے اگلے قدم پر پہلا قدم رکھیں گے۔ دریں اثنا، راگھو چڈھا کی پہلی جھلک دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس سے سامنے آئی ہے، جہاں مہمانوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں راگھو چڈھا کریم رنگ کے کرتا پاجامہ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راگھو چھڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی سخت سکیورٹی کے درمیان ہوئی ہے۔ کیوں کہ ان کی منگنی میں سیاستدانوں سے لیکر بالی ووڈ کے ستارے بھی یہاں پہنچے تھے، جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ بتا دیں کہ راگھو چھڈھا اور پرینیتی چوپڑا پہلی بار جب ایک ساتھ نظر آئے تو لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی تھی کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور یہ قیاس آرائیاں بالکل درست ثابت ہوئی۔ آج منگنی کا رسم پورا ہوگیا ہے۔ یہ جوڑی بہت جلد شادی کے سات پھیرے لیتے ہوئے دکھیں گے۔