ETV Bharat / entertainment

Palak Tiwari and Ibrahim Ali Khan Spotted ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پلک تیواری اور ابراہیم علی خان ایک ساتھ نظر آئے - ابراہیم علی خان اور پلک تیواری

جانوی کپور کے دوست اورہان اوترامانی نے اس بار پلک تیواری، آہان شیٹی اور ابراہیم علی خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ پلک تیواری اور ابراہیم علی خان کے ایک ساتھ کنسرٹ میں نظر آنے کے بعد ایک بار پھر دونوں کے رشتے میں ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔Palak Tiwari and Ibrahim Ali Khan Spotted

ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پلک تیواری اور ابراہیم علی خان ایک ساتھ نظر آئے

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 3:11 PM IST

حیدرآباد: گزشتہ روز پورا بالی ووڈ مشہور انٹرنیشنل موسقیار اور ریپر پوسٹ ملون کے ممبئی کنسرٹ میں نظر آیا۔ ملائیکا اروڑہ سے لے کر وی جے انوشا تک نے اپنے انسٹاگرام پر موسیقار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ وہیں جانوی کپور کے دوست اورہان اوترامانی نے بھی اس کنسرٹ سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہے، جس میں وہ پلک تیواری، آہان شیٹی اور ابراہیم علی خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔Palak Tiwari and Ibrahim Ali Khan Spotted

اس کنسرٹ سے ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کی تصویریں سامنے آنے کے بعد یہ افواہیں دوبارہ گردش کرنے لگی ہیں کہ دونوں رشتے میں ہیں۔ حالانکہ دونوں اسٹار کڈ کی ایک ساتھ کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کو ٹی وی کی مقبول اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کے ساتھ ایک گاڑی میں بیٹھے دیکھا گیا تھا۔ جہاں پلک تیواری نے پیپرازی کے کیمرہ دیکھ کر اپنا چہرہ چھپا لیا تھا۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ابراہیم اور پلک ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب طویل عرصے بعد یہ مبینہ جوڑا ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔

اب اورہان کے ذریعہ انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کرنے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اس کنسرٹ میں سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی بھی نظر آرہے ہیں۔ ان تصویر میں ابراہیم علی خان بغیر بازو والے ٹی شرٹ اور کالی جینز میں نظر آرہے ہیں اور وہیں پلک کالے رنگ کی ڈریس میں زیب تن نظر آرہی ہیں۔ سنیل شیٹی چیک شرٹ اور کالی پینٹ میں نظر آرہے ہیں۔

ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پلک تیواری اور ابراہیم علی خان ایک ساتھ نظر آئے
ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پلک تیواری اور ابراہیم علی خان ایک ساتھ نظر آئے

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا تھا کہ ابراہیم اور پلک رواں سال جنوری میں ایک ریستوراں میں کھانے کے لیے باہر گئے تھے۔ جہاں سے ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ بعد میں بتایا گیا کہ پلک اور ابراہیم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔ پلک اور ابراہیم دونوں ہی خود کو لائم لائٹ سے دور رکھتے ہیں۔

پلک تیواری مشہور ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری اور راجہ چودھری کی بیٹی ہیں۔ وہ سلمان خان کی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں شہناز گل اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کے ہدایت کار فرہاد سامجی ہیں۔ یہ 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

وہیں ابراہیم علی خان مشہور بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بیٹے ہیں۔ وہ جلد ہی کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ڈیبیو کریں گے۔ وہیں آہان شیٹی اداکار سنیل شیٹی اور مالا شیٹی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 2021 کی فلم تڑپ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں تارا ستاریا نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی ہدایت کاری میلان لوتھریا نے کی تھی۔ آہان نے ابھی اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ابراہیم بالی ووڈ کے لیے تیار: سیف علی خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.