بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے منگل کے روز اپنے حاملہ ہونے سے متعلق ایک غلط خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کے حمل کی وجہ سے فلموں کی شوٹنگ میں تاخیر ہوگی۔ تاہم عالیہ نے ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے سخت لہجے میں ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون اور ہندی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ جولائی کے وسط تک مکمل کرلیں گی تاکہ ان کے حمل کی وجہ سے ان کے کام پر کوئی اثر نہ پڑے۔ بالی ووڈ اداکارہ کی حمایت میں دو پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور در فشاں سلیم بھی سامنے آئی ہیں اور عورتوں کے حمل سے متعلق دقیانوسی سوچ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ Pakistani Actors Support Alia Bhatt
زارا نور عباس کا انسٹاگرام پوسٹ
عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ زارا اور در فشاں نے کہا کہ خواتین کو اپنی مدر ہڈ کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ زارا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ' مجھے لگتا تھا کہ پاکستان میں صرف ایسا ہوتا ہے، خاص طور پر جب برانڈز کو معلوم ہوا کہ میں حاملہ ہوں تو وہ مجھے اپنے پروجیکٹ سے ہٹانا چاہتے تھے۔ بطور اداکارہ حاملہ ہونے سے معاشرے کو لگتا ہے کہ وہ اب کوئی کام نہیں کرسکتی ہے۔Zara Noor Abbas on Alia's Pregnancy
زارا مزید لکھتی ہیں کہ 'عورتیں کوئی بھی کام بہتر طریقے سے کرسکتی ہے اور ہمیں اپنی قابلیت اور ہنر کو اس مردانہ معاشرہ میں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔
در فشاں سلیم انسٹاگرام پوسٹ
درفشاں نے عالیہ کے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ' لوگوں کو خواتین کو یہ بتانا بند کر دینا چاہیے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ہم شادی کر سکتے ہیں اور بچے بھی پیدا کر سکتے ہیں، شادی زندگی کا حصہ ہے، نہ کہ روکاوٹ۔ خواتین کو یہ بتانا بند کردیں کہ ان کے کیرئیر کے لیے کیا اچھا ہے'۔Durefishan Saleem Post on Alia Pregnancy
عالیہ بھٹ نے کیا پوسٹ کیا تھا
اداکارہ عالیہ بھٹ نے پیر کی صبح یعنی 27 جون کو اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری دی تھی، اس خبر نے پورے سوشل میڈیا میں ایک خوشی کا سمندر برپا کردیا تھا۔ جس کے بعد کچھ خبریں آئی تھی کہ 'اداکارہ جولائی کے وسط میں ممبئی واپس آئیں گی۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ رنبیر کپور اپنی اہلیہ کو گھر لانے کے لیے برطانیہ جاسکتے ہیں اور اداکارہ نے اپنے حمل کی منصوبہ بندی اس طرح کی ہے جس سے ان کے کام پر کوئی اثر نہ پڑے۔ اداکارہ جولائی کے آخر سے پہلے اپنی فلم 'ہارٹ آف اسٹون' اور 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ مکمل کرلیں گی۔
اس خبر پر اداکارہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اس خبر کی ایک تصویر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ' ہم اب بھی کچھ لوگوں کے ذہن میں رہتے ہیں۔ ہم آج بھی مردانہ معاشرہ میں رہتے ہیں۔ آپ کو بتادوں کہ کچھ بھی تاخیر کا شکار نہیں ہوا ہے اور کسی کو بھی مجھے لینے آنے کی ضرورت نہیں ہے، میں عورت ہوں پارسل نہیں۔ Alia bhatt slams False Media Reports on her Pregnancy
اداکارہ نے مزید لکھا کہ انہیں آرام کی کوئی ضروت نہیں لیکن جان کرخوشی ہوئی کہ سب کے پاس ڈاکٹرکا سرٹیفکیٹ ہے، یہ 2022 ہے، کیا ہم اس دقیانوسی سوچ سے باہر نکل سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی محبت کی کہانی ان کی پہلی فلم ' برہمسترا' کے سیٹ پر پروان چڑھی اور دونوں نے رواں سال 14 اپریل کو شادی کی۔
مزید پڑھیں: Alia Bhatt Pregnancy: دادی اور نانی بننے کی خوشی میں نیتو کپور اور سونی راز دان نے تصویر شیئر کی، دیکھیں