ETV Bharat / entertainment

Pakistan Lifts ban on Joyland: پاکستان کی آسکر انٹری فلم 'جوائے لینڈ' کو بالآخر نمائش کی منظوری مل گئی

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 10:23 AM IST

حکومت پاکستان نے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ پر عائد کردہ پابندی کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دو روز قبل پاکستان کی سینسر بورڈ نے فلم میں 'انتہائی قابل اعتراض مواد' ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔ Pakistan Lifts ban on Joyland

پاکستان کی آسکر انٹری فلم 'جوائے لینڈ' کو بالآخر نمائش کی منظوری مل گئی

فلمساز صائم صادق کی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم 'جوائے لینڈ' کو بالآخر ایک مختصر جنگ کے بعد پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستانی حکام کا یہ فیصلہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پابندی لگانے کے چند دن بعد آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ فلم میں 'انتہائی قابل اعتراض مواد' موجود ہے۔ پاکستان حکومت کی جانب سے جوائے لینڈ کو آئندہ اسکر ایوارڈز2023 کے لیے نامزد کیا جاچکا ہے اور اسے دنیا بھر کے فلمی میلوں میں تنقیدی طور پر سراہا گیا ہے۔Pakistan Lifts ban on Joyland

وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں فلم پر عائد کردہ پابندی کو ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'سینسر بورڈ نظرِثانی کمیٹی نے جوائے لینڈ کو ریلیز کے لیے کلیئر کر دیا ہے'۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ آزادی اظہار ایک بنیادی حق ہے اور قانون کے دائرے میں رہ کر اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے'۔

  • The film #Joyland has been cleared for release by the Censor board review committee formed at the direction of PM @CMShehbaz

    Freedom of speech is fundamental right & should be nourished within ambits of the law. #JoylandBan https://t.co/vQodv7fjOk

    — Salman Sufi (Get New Covid Booster Today) (@SalmanSufi7) November 16, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پاکستان کی طرف سے آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے والی جوائے لینڈ کو پاکستان میں چند مذہبی گروپوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فلم کے حوالے سے مرکزی سینسربورڈ میں شکایات درج کرانے کے بعد بورڈ نے’جوائے لینڈ‘ کو جاری کیا گیا اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔ فلم کے سینسرشپ کو واپس لیے جانے پر سوشل میڈیا میں فلم کو ریلیز کرنےکا مطالبہ کیا گیا اور جوائے لینڈ ریلیز ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک مہم چلائی گئی۔

جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے فلم کے خلاف دائر شکایات اور فلم کے ریلیز کے مطالبے کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔جس پر پاکستان میں ریلیز سے تقریبا ایک ہفتہ قبل پابندی عائد کردی گئی تھی

شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کے جائزہ لینے کے بعد سینسر بورڈ نے جوائے لینڈ کے کچھ حصوں کو حذف کرنے کے بعد اسکریننگ کی اجازت دے دی ہے۔ابتدائی طور پر یہ فلم 18 نومبر کو پاکستان میں کمرشل طور پر ریلیز ہونے والی تھی۔

واضح رہے کہ اگست ماہ کے شروع میں جوائے لینڈ کو حکومت سے اسکریننگ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا۔ لیکن فلم پر اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے کئی ماہ قبل جاری کردہ اپنے نمائشی لائسنس کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ فلم میں انتہائی قابل اعتراض مواد موجود ہے جو ہمارے معاشرے کی سماجی اقدار اوراخلاقی معیارات کے مطابق نہیں اور واضح طور پر’شائستگی اور اخلاقیات‘ کے اصولوں کے منافی ہے۔جیسا کہ موشن پکچرآرڈیننس 1979 کی شق9 میں بیان کیا گیا ہے۔

جوائے لینڈ صائم صادق کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے۔ یہ 18 نومبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ جوائے لینڈ میں ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان، ثروت گیلانی، رستی فاروق، سلمان پیرزادہ اور سہیل سمیر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Committee to Review Ban on Joyland: پاکستانی وزیراعظم کے حکم پر جوائے لینڈ کے خلاف شکایت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.