حیدرآباد: امریکی فلم انڈسٹری 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تیاری کر رہی ہے، اس امید کے ساتھ کہ گزشتہ سال پیش آئے 'تھپٹر' والے تنازعہ کو بھول کر مستبقل کی طرف بڑھ سکیں۔ رواں سال کے آسکرز کی خاص بات ڈینیل کوان اور ڈینیئل شینرٹ کی انڈی سائنس فائی فلم 'ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس' ہے، جس نے اس سال کے آسکرز میں 11 نامزدگی حاصل کیں۔ فلمی شائقین کے لیے یہ آرٹیکل فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اکیڈمی ایوارڈز سے متعلق تمام ضروری معلومات یہاں موجود ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
آسکرز کہاں منعقد ہورہا ہے؟ آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار 12 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز رات 8 بجے ہوگا۔ بھارتی وقت کے مطابق یہ پیر کی صبح 5:30 اے بی سی پر لائیو نشر ہوگا۔
آسکر کی تقریب کہاں دیکھ سکتے ہیں؟ ہولو لائف ٹی وی، یوٹیوب ٹی وی، اے ٹی اینڈ ٹی ٹی وی یا فوبو ٹی وی کی سبسکرپشن پر آسکر کوئی بھی براڈکاسٹ دیکھ سکتا ہے۔ ان میں سے کچھ خدمات مفت بھی ہیں۔ وہیں اے بی سی ڈاٹ کام اور اے بی سی موبائل ایپ بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس بار آسکر کی میزبانی کون کرے گا؟ سال 2018 کے بعد جمی کِمل تیسری بار آسکر کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔ گزشتہ سال وانڈا سائکس، ریجینا ہال، اور ایمی شمر نے میزبانی کے فرائض ادا کیا تھا۔ کِمل نے اس سال کے پروگرام کے لیے ایک اشتہار بھی ریلیز کیا ہے جس میں وہ ٹام کروز کی فلم ٹام گن: میورک سے متاثر نظر آرہے ہیں۔ اشتہار میں انہوں نے گزشتہ سال پیش آئے تھپڑ واقعہ پر کہا کہ ' کوئی انہیں تھپڑ نہیں مار سکتا کیونکہ وہ بہت روتے ہیں'۔
کونسی فلموں کو بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے؟ آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، اوتار: دی وے آف واٹر، دی بنشیز آف انشیرین، ایلوس، ایوریتھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس، دی فیبل مینز، ٹار، ٹاپ گن: میورک، ٹرائینگل آف سورو، اور ویمن ٹاکنگ 10 فلموں کو بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
آسکر ایوارڈ کون کون پیش کرنے والا ہے؟ ہندوستانی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے علاوہ ہیلی بیلی، انتونیو بینڈراس، الزبتھ بینکس، جیسیکا چیسٹین، جان چو، اینڈریو گارفیلڈ، ہیو گرانٹ، ڈانائی گوریرا، سلمیٰ ہائیک پنالٹ، نکول کڈمین، فلورنس پگ، رض احمد، ایملی بلنٹ، گلین کلوز، جینیفر کونلی، اریانا ڈیبوس، سیموئیل ایل جیکسن، ڈوین جانسن، مائیکل بی جورڈن، ٹرائے کوٹسور، جوناتھن میجرز، میلیسا میک کارتھی، جینیل مونی سمیت دیگر کئی مشہور شخصیات اس بار آسکر ایوارڈ پیش کریں گے۔