ETV Bharat / entertainment

Sushmita Sen 47th Birthday: سشمیتا سین کی سالگرہ پر بیٹی رینی نے پیار پھرا طویل پوسٹ لکھا 'آپ سے ہی گھر ہے' - سشمیتا سین کی بیٹی رینی سین

اداکارہ سشمیتا سین کی آج سالگرہ کے موقعے پر ان کی بیٹی رینی سین نے اپنی ماں کے لیے ایک خوبصورت پوسٹ لکھا ہے۔ رینی نے سشمیتا کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ Sushmita Sen 47th Birthday

سشمیتا سین کی سالگرہ پر بیٹی رینی نے پیار پھرا طویل پوسٹ لکھا ' آپ سے ہی گھر ہے'

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 11:43 AM IST

ممبئی: سشمیتا سین ہفتہ کو 47 سال کی ہو گئی ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کی بیٹی رینی نے سوشل میڈیا پر ایک پیار بھرا طویل نوٹ شیئر کیا۔ اپنے انسٹاگرام پر رینی نے سابق مس یونیورس کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک طویل نوٹ لکھا کہ 'میری لائف لائن کو سالگرہ مبارک ہو۔ جیسے کہ آپ اپنی زندگی کے بہترین مرحلے میں قدم رکھنے جارہی ہیں تو اس موقع پر میں صرف آپ کا شکریہ کہنا چاہوں گی۔۔۔ آپ کے پاس سب سے بڑا اور سب کو معاف کرنے والا دل موجود ہے۔ آپ کی بیٹی بننا خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ آپ نے ایک ایسی وراثت قائم کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں ہر روز اس کا گواہ بنتی ہوں۔۔ آپ جس چیز کو بھی چھوتی ہیں وہ سونا بن جاتا ہے اور ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ آپ ہر چیز محبت، لگن اور محنت سے کرتی ہیں۔۔۔ آپ اداکاری میں ایک ادارہ ہیں۔۔ آپ اتنی ایمانداری سے اپنے جذبات کو دکھاتی ہیں اور یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنی زندگی کیسی گزاری ہے'۔ Sushmita Sen 47th Birthday

انہوں نے مزید کہا کہ ' مجھے ایک ایسا دل دینے کے لیے بڑا کرنے کے لیے شکریہ، جو ہمت، شکر اور رحم دل سے بھرا ہوا ہے۔۔۔میری صلاحیت کو سمجھنے اور جب بھی میں احساس کمتری محسوس کرتی ہوں اس وقت مجھے یہ یاد دلانے کے لیے آپ کا شکریہ کہ میں کن چیزوں کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ آپ کے علاوہ میں اور کسی کے ساتھ نہیں اپنے آڈیشن کی مشق، دنیا کا سفر اور ورک آؤٹ کرنا چاہتی ہوں۔ آپ سے ہی گھر ہے'۔

رینی اپنے نوٹ میں آگے لکھتی ہیں کہ ' مجھے زمین سے جڑا رکھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔۔ جیسے جیسے میں بڑی ہورہی ہوں مجھے احساس ہورہا ہے کہ آپ نے وہ باتیں کیوں کہیں تھی اور مجھے یہ دکھانے کے لیے کس طرح نظم و ضبط اور مستقبل مزاجی مجھے اپنے خواب کی تکمیل کی جانب ایک قدم قریب کردیتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ علیشا اور مجھے مضبوط، خود مختار خواتین بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، جو اپنی شرائط پر زندگی گزارنا چاہتی ہیں! میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں ماں!!! آپ کو 47 ویں سالگرہ مبارک ممی!!!!"

جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے، ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر تبصرہ کرنا شروع کردیا۔ اس درمیان سشمیتا نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں تم سے پیار کرتی ہوں شونا ما!!! یہ ہمیشہ میرا اعزاز رہا ہے!!! میں آپ دونوں کے لیے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں!!!"

اپنے خاص دن کے موقع پر سشمیتا نے انسٹاگرام پر ایک خاص پوسٹ لکھتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی زندگی میں کچھ بڑی چیز ہونے والی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ' بالآخر 47 کی ہوگی !!! ایک ایسا نمبر جو 13 سالوں سے مسلسل میرا پیچھا کر رہا ہے!!! سب سے لاجواب سال آنے والا ہے.... میں کافی عرصے سے جانتی ہوں... اور میں آخر کار اس کی آمد کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ میں تم لوگوں سے پیار کرتی ہوں!!!

سشمیتا صرف 18 سال کی تھیں جب انہوں نے مس ​​یونیورس کا اعزاز حاصل کیا۔ مس یونیورس جیتنے کے چند سال بعد سشمیتا نے فلموں میں قدم رکھا۔ انہوں نے دستک، بیوی نمبر 1، میں ہوں نہ اور میں نے پیار کیوں کیا جیسی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے 2015 میں بالی ووڈ سے بریک لیا۔

انہوں نے 2020 میں آریہ کے ساتھ اپنی ڈیجیٹل اسٹریمنگ کی شروعات کی اور اس کے بعد سے وہ مسلسل او ٹی ٹی پر اپنی اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو متوجہ کر رہی ہے۔ سال 2021 میں انہوں نے آریہ کے دوسرے سیزن میں کام کیا۔ اور اب وہ ویب سیریز تالی میں ایک ٹرانسجینڈر کارکن گوری ساونت کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.