ETV Bharat / entertainment

New poster of Shabaash Mithu: تاپسی پنو کی آئندہ فلم 'شباش مٹھو' کا نیا پوسٹر ریلیز - شباش مٹھو کا نیا پوسٹر ریلیز

بھارتی کرکٹر میتھالی راج پر مبنی فلم ' شباش مٹھو' کا ایک نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کرنے والی ہیں۔ New poster of Shabaash Mithu

تاپسی پنو کی آئندہ فلم 'شباش مٹھو' کا نیا پوسٹر ریلیز

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 3:38 PM IST

ممبئی: تاپسی پنو کی آئندہ فلم ' شباش مٹھو' کا ایک نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس میں تاپسی بھارتی کرکٹر میتھالی راج کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ اس پوسٹر میں تاپسی کے کردار کو پلوین کی طرف بڑھتے ہوئے اور ہاتھ میں کرکٹ کا بلا پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فلم بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی مشہور کپتان میتھالی دورائی راج کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ New poster of Shabaash Mithu

میتھالی راج نے کرکٹ کے 23 سالہ اپنے طویل کریئر کے دوران 232 ون ڈے میچ کھیلے اور 7805 رن بنائے۔ اتنا ہی نہیں میتھالی نے 4 ورلڈ کپ میں بھارت کی قیادت کی۔ اس فلم میں ایک 8 سالہ معمولی لڑکی کے کرکٹ کی لیجینڈ بننے کے خواب کو پورا ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سریجیت مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو پریا ایون نے لکھا ہے، اور کولوسیم میڈیا اور وائیاکوم 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کا ٹریلر 20 جون کو ریلیز کیا جائے گا، فلم 15 جولائی کو سینما گھروں میں سجے گی۔

مزید پڑھیں:

Palak Tiwari in Kabhi Eid Kabhi Diwali: پلک تیواری کو سلمان کی فلم ' کبھی عید کبھی دیوالی' میں کام کرنے کا موقع ملا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.