اداکار نکول مہتا نے بدھ کے روز اداکار نتیش پانڈے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے۔ اداکار کا انتقال 23 مئی کو ہوا۔ دونوں اداکار نے سال 2012 سے 2014 تک ٹی وی شو پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ نتیش نے اس شو میں نکول کے والد کا کردا ادا کیا تھا۔ نکول نے اپنے اس خط میں بتایا کہ نتیش نے کیسے ان کے پہلے ٹی وی پروجیکٹ میں ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ انہوں نے یاد کیا کہ شو کی شوٹنگ کے دوران نتیش ہمیشہ کسی بھی چیز میں ان کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ موجود رہتے تھے۔Nitish Pandey Death
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شو سے ان دونوں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نکول نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ' پیارے نٹس، آپ نے مجھے اڑنے کے لیے اپنے پر دیے، سال 2012 کا بہار کا وقت منالی میں پیار کا درد ہے کی شوٹنگ میں گزرا، یہ میرا پہلا ٹی وی شو تھا، آپ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں ہر رات آپ کے ساتھ کھانا کھاؤں۔ آپ کے ساتھ سیٹ پر رہنے کے اگلے تین سال میں نے جو چیز سیکھی ہے اسے میں نے اپنی زندگی کے ہر عمل کا بنیاد بنایا ہے۔ میں نے دیکھا ہے آپ کو بنا تھکے کام کرتے ہوئے، ذائقہ دار پکوان سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، جانوروں سے پیار کرتے ہوئے اور جدید دواؤں سے نفرت کرتے ہوئے، آپ ہمیشہ میرے گلے کی خراش دور کرنے کے لیے مجھے اپنی ہومیوپیتھی کی گولیاں دیا کرتے تھے۔ آپ کا مزاح، آپ کی کبھی نہ ختم ہونے والی حوصلہ افزائی، آپ کے ہنر پر فخر، پائیدار زندگی گزارنے کے لیے آپ کا نظریہ، آپ کی ریٹرو ہونڈا سی آر وی، آپ کا سوٹ جیکٹ میں لائٹ مین کے تھرموکول کے نیچے غیر معمولی کلوز اپس دینا ، آپ کا یہ کہنا کہ چلو کچھ پیتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ سب آج کی ہی بات ہو'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' آپ میرے دوست ایک جذبے، ایک توانائی اور ہنر سے بھرپور تھے آپ ہمارے انڈسٹری میں ان بہترین چیزوں میں سے ایک تھے، جتنا میں آپ کو جانتا ہوں آپ چاہتے ہوں گے کہ ہم آپ کا جشن منائیں! آپ کو ہمیشہ پیار کیا جائے گا اور یاد کیا جائے گا'۔
نکول مہتا کے علاوہ منوج باجپائی، گلشن دیویا اور روپالی گنگولی نے ادکاری کی اچانک موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 50 سالہ اداکار نتیش پانڈے مہاراشٹر کے اگت پوری کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ متعدد اطلاعات کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔