ETV Bharat / entertainment

Katrina-Vicky Death Threats Case: کترینہ اور وکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار - کترینہ کیف اور وکی کو جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی پولیس نے کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کو موت کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ملزم ایک اداکار ہے جو ممبئی میں کام پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ Katrina-Vicky Death Threats Case

کترینہ اور وکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 5:28 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ وکی کی جانب سے ایک ایسے شخص کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی جس نے مبینہ طور پر ان کی بیوی اور اداکارہ کترینہ کو دھمکی دی تھی۔ Katrina-Vicky Death Threats Case

سانتا کروز پولیس اسٹیشن نے اس شخص کے خلاف سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور 39 سالہ کترینہ کا پیچھا کرنے کے الزام میں شکایت درج کی تھی۔ ممبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک اسٹرگلنگ اداکار ہے اور وہ انسٹاگرام پر کترینہ کو اسٹاک کرتا تھا۔

خیال رہے کہ یہ جوڑا حال ہی میں 16 جولائی کو کترینہ کی سالگرہ منانے مالدیپ گیا تھا اور انہوں نے اپنی چھٹیوں کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھی، جس کے ایک ماہ بعد کترینہ اور وکی کو بھی یہ دھمکی دی گئی ہے۔ سلمان خان دھمکی معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سلیم اور سلمان دونوں کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ وہیں دوسری جانب سے سلمان بندوق کا لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Katrina Kaif in Merry Christmas: کترینہ کیف نے 'میری کرسمس' کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.