ETV Bharat / entertainment

Mouni Roy's First Look From Brahamstra: فلم برہمسترا سے مونی رائے کی پہلی جھلک منظر عام پر - مونی رائے کی برہمسترا میں کردار

فلم 'برہمسترا' سے اداکارہ مونی رائے کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ فلمساز کرن جوہر نے بتایا کہ فلم میں مونی رائے کا کردار کیا ہے۔ Mouni Roy's First Look From Brahamstra

فلم برہمسترا سے مونی رائے کی پہلی جھلک منظر عام پر

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 10:30 AM IST

حیدرآباد: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم 'برہمسترا' کی ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے۔ حال ہی میں اس فلم سے متعلق ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس میں فلم کے ٹریلر کی تاریخ کا انکشاف کیا گیا تھا۔ اب فلم کا ایک موشن پوسٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں ٹی وی اداکارہ مونی رائے کا مضبوط کردار سامنے آیا ہے۔ فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ Mouni Roy's First Look From Brahamstra

موشن پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا ہے کہ 'کر لے سب آپ کو اپنے وش میں .. اندھیرے کی رانی ہے.. برہمسترا کو حاصل کرنا، یہ جنون نے ٹھانی ہے۔ ٹریلر کو کل ریلیز کیا جائے گا'۔

اس سے قبل عالیہ بھٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر میں امیتابھ بچن، ناگارجن، رنبیر کپور اور مونی رائے سمیت سبھی کے کردار سامنے آئے تھے۔ اس ویڈیو میں تمام ستارے خطرناک روپ میں نظر آرہے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'صرف 100 دن بعد فلم کا پہلا حصہ آپ کے سامنے ہوگا۔ فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہونے جا رہا ہے'۔ اس سے قبل فلم کے پہلے حصے کا آخری شیڈول کاشی (وارنسی) میں مکمل کیا گیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی اور مرکزی اسٹار کاسٹ عالیہ بھٹ اور رنبیر سنگھ نے شوٹنگ ختم کرنے کے بعد کاشی مندر کا دورہ کیا۔

ان تمام مشہور شخصیات نے کاشی سے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔ اس سے قبل جب عالیہ اور رنبیر وارانسی میں فلم 'برہمسترا' کی شوٹنگ کر رہے تھے تب یہاں سے ان کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس دوران عالیہ-رنبیر کو کئی جگہ شوٹنگ کرتے دیکھا گیا۔ فلم کی شوٹنگ وارانسی کی گلیوں اور دریا کے کنارے پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Big B First Look From Brahmastra: فلم برہمسترا سے امیتابھ بچن کی پہلی جھلک سامنے آئی

فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔ فلم کو مکمل کرنے میں تقریبا پانچ سال کا وقفہ لگا ہے۔ واضح رہے کہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.