ETV Bharat / entertainment

Money Laundering Case: سکیش چندر معاملہ میں جیکلین فرنانڈیز سے آج پھر ہوگی پوچھ گچھ - منی لانڈرنگ معاملے میں جیکلین فرنانڈیز

دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو آج پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ یہ دوسری بار ہے جب دہلی پولیس نے جیکلین کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا ہے۔ Money Laundering Case

سکیش چندر معاملہ میں جیکلین فرنانڈیز سے آج پھر ہوگی پوچھ گچھ

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 9:34 AM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے پیر کے روز 200 کروڑ کی دھوکہ دہی کرنے والے ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ دہلی پولیس کے حکام نے بتایا کہ یہ دوسری بار ہے جب دہلی پولیس نے اداکارہ کو اس کیس میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔Money Laundering Case

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فرنانڈیز سے پیر کو صبح 11 بجے مندر مارگ پر اقتصادی جرائم ونگ کے دفتر میں تفتیش میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ 'ہمیں کچھ دستاویزات کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے اور کیس کے سلسلے میں ان سے مزید پوچھ گچھ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔'خیال رہے کہ بدھ کو جیکلین فرنینڈس سے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران پنکی ایرانی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

بتادیں کہ پنکی ایرانی وہی خاتون ہیں جنہوں نے جیکلین کی ملاقات سکیش چندر شیکھر سے کروائی تھی۔ چندر شیکھر اس وقت جیل میں ہیں۔ سکیش پر بااثر لوگوں سمیت کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ اس میں فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ بھی شامل ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 17 اگست کو داخل کی گئی اپنی چارج شیٹ میں جیکلین فرنینڈس کو چندر شیکھر سے متعلق کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کے طور پر نامزد کیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق فرنانڈیز اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے چندر شیکھر سے مہنگی کاریں اور دیگر تحائف لیے تھے۔وہیں جیکلین اور فرنانڈیز کے علاوہ اس معاملے میں نکی تمبولی چاہت کھنہ، صوفیہ سنگھ اور اروشا پاٹل جیسے دیگر اداکارہ کے نام بھی شامل آئے ہیں۔دہلی پولیس نے ان اداکارؤں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ چندر شیکھر نے ان چار اداکارؤں کو بھی گُچی، ورساچئے اور لوئی ویٹون جیسے مہنگے برانڈ کے تحائف ملے دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:Sukesh Chandrashekhar case: جیکلین اور نورا کے علاوہ ان بالی ووڈ حسیناؤں کو بھی سُکیش چندر سے مہنگے تحائف ملے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.