ممبئی: بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی بیٹی دشانی چکرورتی ہالی ووڈ کی مختصر فلم ’دی گیسٹ‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں فلم 'دی گیسٹ' نے کئی بین الاقوامی فلمی پروگراموں میں پذیرائی حاصل کی ہے دشانی نے فلم سازی کے کرتب سیکھنے کے لیے ایک طویل وقت لاس اینجلس میں گزارا ہے۔ دشانی چکرورتی نے بطور اداکارہ اپنا کیریئر شروع کرنے سے پہلے ممبئی کے جیف گولڈ برگ اسٹوڈیوز اور پھر نیویارک فلم اکیڈمی میں اداکاری اور فلم سازی کی تربیت حاصل کی ہے۔ انہیں دو اشتہاری فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع مل چکا ہے۔ Dishani Chakraborty to debut in Hollywood
یہ بھی پڑھیں: Alia Bhatt Hollywood Debut عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کے بارے میں بات کی
دشانی چکرورتی نے کہا "لاس اینجلس میں اپنے کیریئر کو شروع کرنے کے لیے غیر روایتی راستے کا انتخاب کرنا سب سے آسان سفر نہیں تھا۔ لیکن مجھے ان کہانیوں اور کرداروں کے لیے اتنا جنون ہے کہ میں ہر اچھا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں اپنے والد سے بہت کچھ سیکھ کر بڑی ہوئی ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اپنے کام کے ذریعے اس کی عکاسی کر سکوں گی۔'
یو این آئی