ETV Bharat / entertainment

Mira Rajput's Doppelganger سوشل میڈیا میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی ہمشکل کے چرچے

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 7:35 PM IST

سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی ایک ہمشکل مل گئی ہے۔ ممبئی کی ایک ڈیجیٹل آرٹسٹ مہک اروڑہ کی شکل ہو بہو شاہد کی اہلیہ سے مشابہت رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ دونوں ایک دوسرے سے کتنی ملتی جلتی ہیں۔

سوشل میڈیا میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی ہمشکل کے چرچے

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت بھی سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے کم مقبول نہیں ہیں۔ انٹرنیٹ پر ان کی مقبولیت کے درمیان سوشل میڈیا صارفین کو ان کی ایک ہمشکل مل گئی ہے۔ ممبئی کی ایک ڈیجیٹل آرٹسٹ مہک اروڑہ کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کو میرا کی یاد دلاتی ہے کیونکہ دنوں بالکل ایک جیسے نظر آرہے ہیں۔Mira Rajput's doppelganger

انٹرنیٹ پر کئی لوگوں کی جانب سے ڈیجیٹل آرٹسٹ کا میرا راجپوت سے موازنہ کیے جانے کے بعد مہک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں وہ بالکل میرا جیسی نظر آرہی ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے بالوں کا ہیراسٹائل بھی میرا جیسا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پیار مل رہا ہے۔

مہک نے یہ ویڈیو پوسٹ شئیر کرتے ہوئے شاہد کپور کو بھی ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے کہ ' یہ سب کیا بول رہے ہے دیکھو نہ'۔ ان کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’آپ اس کی طرح نظر نہیں آتی بلکہ آپ کو خود کے جیسا بننا چاہیے، یہ دنیا کی سب سے منفرد چیز ہے۔ ایک اور نے لکھا کہ 'میرا راجپوت ہر دوسرے شمالی بھارتی لڑکی کی طرح لگتی ہیں مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی تعریف ہے'۔

دوسری جانب ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ' مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو ہر جگہ اتنا برا کیوں ہونا پڑتا ہے.. تم اس جیسی لگتی ہو.. اور تم بہت خوبصورت ہو..'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ 'پتہ نہیں کیوں لوگ آپ کو ٹرول کر رہے ہیں، آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔ اور ہاں کافی ملتی جلتی ہیں'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ' مجھے لگا کہ آپ میرا راجپوت ہی ہو'۔

مزید پڑھیں:شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی خوبصورت تصاویر پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.