ETV Bharat / entertainment

Ali Baba Dastaan-E-Kabul علی بابا داستانِ کابل میں تونیشا شرما کی جگہ اب منول چداسامہ شہزادی مریم کا کردار ادا کریں گی - تونیشا شرما کی جگہ منول چداسامہ

تونیشا شرما کی موت کے بعد اب اداکار منول چُداسامہ علی بابا داستان کابل میں شہزادی مریم کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ تونیشا شرما علی بابا کے سیٹ پر گزشتہ سال مردہ پائی گئی تھیں۔

علی بابا داستانِ کابل میں تونیشا شرما کی جگہ اب منول چداسامہ شہزادی مریم کا کردار ادا کریں گی

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 3:59 PM IST

ٹی وی شو داستان کابل میں اب شہزادی مریم کا کردار اداکارہ منول چُداسامہ ادا کریں گی۔ تونیشا شرما کی خودکشی کے بعد داستان کابل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے تونیشا کی موت اور اس کے بعد شو کے مرکزی اداکار اور تونیشا کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کے جیل جانے کی وجہ سے شو میں مرکزی کردار ادا کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ لیکن اب شو ایک بار پھر نئے آغاز کے لیے تیار ہے۔ اس سے پہلے شو کے میکرز نے اعلان کیا تھا کہ شیزان خان کا کردار ابھیشیک نگم کریں گے۔Ali Baba Dastaan-E-Kabul

مقبول ٹیلی ویژن شو برج کے گوپال میں اداکاری کرنے والی منول نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اس شو کا حصہ بننا ایک خاص احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی تونیشا کی جگہ نہیں لے سکتیں۔ واضح رہے کہ اس شو میں پہلے تونیشا نے شہزادی مریم کے کردار ادا کیا تھا، جس کا کردار اب منول کریں گی۔ تونیشا کی جگہ کاسٹ کیے جانے پر منول نے بتایا کہ ' جگہ لیا جانا کہنا صحیح نہیں ہوگا۔ میں تونیشا کی جگہ نہیں لے رہی ہوں لیکن میں کردار کے ایک نئے نقطہ نظر کو لے کر آرہی ہوں۔ میں کبھی بھی تونیشا کی جگہ نہیں لے سکتی، انہوں نے شو میں ایک شاندار کام کیا تھا اور میں صرف امید کرتی ہوں کہ لوگ کردار سے پیار کریں گے اور ہمیں وہی پیار دیں گے جو وہ پہلے کرتے تھے۔ منول اس سے پہلے شو برج کے گوپال میں رادھا کے کردار میں نظر آئی تھی ، شو کی کم ریٹنگ کی وجہ سے اسے بند کر دیا گیا تھا۔

منول نے مزید بتایا کہ انہوں نے شو کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اور وہ اس موقع کو ایک "ذمہ داری" کے طور پر دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور لیڈ ان کا یہ چوتھا شو ہے، 'لہذا کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، اس کے بجائے، میں شو کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ میں نے پہلے ہی شوٹنگ شروع کر دی ہے'۔ علی بابا: داستانِ کابل شو اداکارہ تونیشا شرما کی گزشتہ سال دسمبر میں شو کے سیٹ پر خودکشی کر کے ہلاک ہونے کے بعد خبروں میں ہے۔ اداکارہ کی خودکشی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ ان کی موت کے ایک دن بعد تونیشا کی والدہ نے شیزان خان، جو شو میں تونیشا کے ساتھی اداکار اور سابق بوائے فرینڈ تھے، پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا اور یہ بھی دعوع کیا تھا کہ وہ تونیشا کو مارتے تھے۔

مزید پڑھیں:Tunisha Sharma death case: شیزان خان نے دوسری گرل فرینڈ سے ہوئی اپنی چیٹس کو ڈیلیٹ کیا، پولیس کا انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.