ETV Bharat / entertainment

Sirf Ek Bandaa Kaafi Hai : کیا منوج باجپائی کی فلم صرف ایک بندہ کافی ہے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی؟ - منوج باجپائی کی فلم صرف ایک بندہ کافی ہے

او ٹی ٹی پلیٹفارم میں ریلیز ہونے کے بعد اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ منوج باجپائی کی فلم صرف ایک بندہ کافی ہے کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

کیا منوج باجپائی کی فلم صرف ایک بندہ کافی ہے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی؟

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 10:14 AM IST

جب سے منوج باجپائی کی فلم صرف ایک بندہ کافی ہے او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز ہوئی ہے، اسے ناقدین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ فلم کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے جس کے بعد فلم کو تھیٹروں میں ریلیز کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔Sirf Ek Bandaa Kaafi Hai

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایک اسٹوڈیو کے ساتھ فلم کے مسبقل کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک ذریعہ نے بتایا ہے کہ ' یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی فلم کو اس کے او ٹی ٹی پریمیئر کے بعد تھیٹر میں ریلیز کیا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ اس پر بہت زیادہ منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو یہ او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز ہونے والے کنٹینٹ کو دیکھنے کا نظریہ بدل دے گا اور اس میڈیم کو ایک خطرے کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا'۔

اس پیش رفت پر فلم کے ڈائریکٹر اپورو سنگھ کارکی نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس سے لوگوں میں اس طرح کے کنٹینٹ پر اعتماد کرنے کی امید پیدا ہوگی۔ کارکی نے بتایا کہ ' اس وقت بات چیت چل رہی ہے اور یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور اسٹوڈیو کے درمیان کی اندرونی بات چیت ہیں۔ فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہے یہ وہ چیز ہے جس پر میری نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک دلچسپ بات ہے کیونکہ اس طرح کی بات چیت پہلی بار ہورہی ہے جب سے ہم نے وبائی امراض کے درمیان اسٹریمنگ پلیٹفارم کو پھلتے پھولتے دیکھا ہے۔ فلم جیسا کہ اب سینما گھروں میں ریلیز ہوگی تو فلم کی کہانی اب وسیع پیمانے پر لوگوں تک پہنچے گی، جو کہ ایک ہدایتکار کے لیے سب سے اہم ہے۔ جہاں جہاں فلم نہیں جاپائی ہے وہ وہاں جائے گی'۔

وہ بتاتے ہیں کہ 'اگر یہ قدم اٹھایا جاتا ہے تو بڑے پیمانے پر انڈسٹری کے لیے ایک مثبت اور خوبصورت چیز ہوگی۔ یہ تھیٹروں کے لیے بنائی گئی فلموں اور او ٹی ٹی پر ریلیز کی گئی فلموں کو دیکھنے کے نظریے کو بدلے گا اور لوگ اسے خطرے کے طور پر نہیں دیکھیں گے'۔

واضح رہے کہ یہ فلم سچے واقعات سے متاثر ہے، جس میں منوج باجپائی ایک وکیل کے کردار میں نظر آرہے ہیں اور وہ ان لڑکیوں کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.