ETV Bharat / entertainment

Manoj Bajpayee on Irrfan Khan: عرفان خان سے حسد کے بارے میں منوج باجپائی نے کیا کہا؟

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 2:52 PM IST

منوج باجپائی سے ایک حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ مرحوم اداکار عرفان خان سے حسد کرتے تھے جس پر اداکار نے کہا کہ اگر انہیں حسد کرنا ہوتا تو انہیں شاہ رخ خان سے حسد کرنا چاہیے تھا، عرفان سے نہیں کیونکہ وہ شاہ رخ خان کو جانتے تھے۔

عرفان خان سے حسد کے بارے میں منوج باجپائی نے کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ وہ عرفان خان سے کبھی حسد نہیں کرتے تھےحالانکہ دونوں نے اپنے کرئیر کی شروعات میں ایک ہی قسم کے کرداروں کے لیے جدوجہد کی۔ واضح رہے کہ عرفان خان نیورو اینڈو کرائن کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد اپریل 2020 میں انتقال کرگئے تھے۔Manoj Bajpayee on Irrfan Khan

منوج نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ عرفان کو ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے اور اداکاری کے حوالے سے دونوں کا نقطہ نظر مکمل طور پر مختلف تھا۔ منوج باجپائی نے ایک یوٹیوب چینل انفلٹرڈ ود سمدھیش کے ساتھ ایک انٹریو میں یہ باتیں کہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عرفان خان سے جلتے تھے تب انہوں نے کہا کہ حسد کرنا ہوتا تو شاہ رخ خان سے زیادہ رشک ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ انہیں دہلی سے جانتے ہیں۔اگر مجھے حسد کرنا ہوتا تو میں کسی ایسے شخص سے کرتا جسے میں جانتا ہوں۔ عرفان کو میں نہیں جانتا تھا'۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اور عرفان اس نسل کے نصیرالدین شاہ-اوم پوری ہیں، تب منوج نے جواب دیا کہ دونوں تجربہ کار اداکار ایک دوسرے کے کام کی مسلسل تعریف کرتے تھے۔وہ دونوں دوستی کے علاوہ ایک دوسرے کی کام سے سیکھتے تھے۔ اس انٹرویو میں منوج نے اعتراف کیا کہ وہ وشال بھردواج کی مقبول گینگسٹر فلم مقبول (2003) میں عرفان کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مقبول کا کردار کے کے مینن کو کرنا تھا، انہوں نے اس کردار کے لیے اپنے بال بھی بڑھائے تھے۔ لیکن فلم رک گئی اور جب دوبارہ فلم کی شوٹنگ ہونے والی تھی تب کے کے کہیں اور مصروف ہوگئے۔ اس لیے میں نے وشال کو اس فلم میں کام کرنے کے لیے 21 بار فون کیا اور کہا کہ ان کے بجائے وہ مجھے کاسٹ کرلیں لیکن وشال ہچکچا رہے تھے کیونکہ میں نے پہلے ہی ستیہ (1998) میں گینگسٹر بھیکو ماترے کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ منوج باجپائی کی فلم بندہ حال ہی میں زی 5 پر ریلیز ہوئی ہے اور اسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔

مزید پڑھیں:Tigmanshu Dhulia on Irrfan Khan's Death عرفان کی موت کے بعد میری ترقی سست پڑ گئی، فلسماز تگمانشو دھولیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.