اداکار منوج باجپائی کی فلم جورام اگلے ماہ آئندہ ڈربن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (DIFF) میں نمائش کے لیے تیار ہے، میکرز نے منگل کو اعلان کیا۔ دیواشیش مکھیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ تھرلر فلم ایک بے گھر شخص کے بارے میں ہے، جو اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ جھارکھنڈ میں سیٹ کی گئی یہ فلم سماجی عدم مساوات، قبائلی برادریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور جنگلات کی کٹائی جیسے مسائل پر مبنی ہے۔ Manoj Bajpayee Film Joram
جورام، جسے پہلے 52 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول روٹرڈیم (IFFR) میں دکھایا جاچکا ہے اور یہ این ایف ڈی سی فلم بازار کا بھی حصہ بن چکی ہے۔ اب اسے اگلے ماہ ڈی آئی ایف ایف میں اور اگلے ہفتے سڈنی فلم فیسٹیول کے 'ان کامپیٹیشین' سیکشن میں دکھایا جائے گا۔ منوج باجپائی نے بھی بین الاقوامی سطح پر فلم کو ملنے والی شناخت پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
منوج باجپائی نے کہا کہ وہ ان تمام محبتوں اور پہچان کے لیے شکر گزار ہیں جو جورام بین الاقوامی فلمی میلوں میں حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ' جورام مسلسل حدودوں کو توڑ رہا ہے۔ فلم کو ڈربن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 'آفیشیل کامپیٹیشن' سیکشن میں جگہ ملی ہے۔ ہماری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے'۔
اداکار نے ایک بیان میں فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ ' جورام ایک بہت ہی خاص فلم ہے اور عالمی سطح پر فلم کو ملنے والی تمام محبتوں سے بے حد خوش ہوں۔ دیواشیش نے کمال کا کام کیا ہے اور زی اسٹوڈیوز سے بہتر اس پروجیکٹ کی کوئی حمایت نہیں کرسکتا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ اب یہ فلم ڈربن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جا رہی ہے'۔
مکھیجا نے فلم میں باجپائی اور جورام سے جڑے تمام لوگوں کے کام کی تعریف کی ہے۔ یہ فلم باجپائی اور مکھیجا کی ایک ساتھ تیسرا فلم ہے۔ اس سے پہلے دونوں نے مختصر فلم تانڈو اور 2020 کی مشہور فیچر فلم بھونسلے میں کام کیا تھا۔جورام کو زی اسٹوڈیوز نے ماکھیجافلم کے تعاون سے تیار کیا ہے، جو ایک آزاد پروڈکشن ہاؤس ہے۔