ETV Bharat / entertainment

Actor Prithviraj Sukumaran injured: ملیالم ادکار پرتھوی راج فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی - ملیالم ادکار پرتھوی راج فلم زخمی

اپنی آئندہ فلم ولایتھ بدھا کی شوٹنگ کے دوران ملیالم اسٹار پرتھوی راج کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا جس میں ان کی ٹانگ پر چوٹ لگ گئی۔

ملیالم ادکار پرتھوی راج فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 12:40 PM IST

حیدرآباد: ملیالم اداکار پرتھوی راج سکمارن اپنی فلم ولایتھ بدھا کے سیٹ پر ایک کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کو اپنی ٹانگ میں کی ہول سرجری کرانی ہوگی۔ حادثے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے کام سے چند ہفتوں کی چھٹی لینے کا مشورہ دیا ہے۔Actor Prithviraj Sukumaran injured

حادثے کے دوران اداکار مریور میں فلم کے سیٹ پر فائٹنگ سیکونس کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر کوچی کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پیر کی صبح ان کی سرجری کی جائے گی۔ حادثے کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل تمل اداکار وشال اور وجے انٹونی بھی اپنی فلموں کی شوٹنگ کے دوران حادثات کا شکار ہوئے اور وہ اب صحت یاب ہوگئے ہیں۔ فلم کے سیٹوں پر ہونے والی متعدد حادثات نے پروڈکشن کمپنیوں کی طرف سے فراہم کیے جانے والے حفاظتی طریقہ کے حوالے سے خدشات پیدا کردیے ہیں۔

اب اس حادثے کے بعد ولایتھ بدھا کی فلم بندی روک دی جائے گی کیونکہ پرتھوی راج کو کچھ مہینوں تک آرام کرنا پڑے گا۔ جین نمبیار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم چندن کے درخت کی ملکیت کے لیے دو مرکزی کرداروں کے درمیان جھگڑے کے بارے میں ہے۔ فلم میں پرتھوی راج کے علاوہ انو موہن اور پریم ودا کرشنن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ولایتھ بدھا کے علاوہ پرتھویراج پربھاس کی آنے والی فلم سالار میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری کے جی ایف سے شہرت حاصل کرنے والے پرشانتھ نیل نے کی ہے۔ ملیالم اسٹار فلم میں ایک منفی کردار ادا کر رہے ہیں، جو اس وقت تیلگو فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.